Headlines

نموبھارت ٹرین خدمات کاآغاز،صرف30 منٹ میں میرٹھ سےغازی آباد تک کاسفر، جانئےشیڈول اورکرایہ

موبھارت ٹرین خدمات کاآغاز،صرف30 منٹ میں میرٹھ سےغازی آباد تک کاسفر، جانئےشیڈول اورکرایہ

نموبھارت ٹرین خدمات کاآغاز،صرف30 منٹ میں میرٹھ سےغازی آباد تک کاسفر، جانئےشیڈول اورکرایہ

این سی آر ٹی سی نے کہا کہ نمو بھارت ٹرینوں کا یک طرفہ رعایتی کرایہ صاحب آباد سے میرٹھ ساؤتھ تک Standardکلاس کے لیے 110 روپے اور غازی آباد سے میرٹھ ساؤتھ تک 90 روپے ہوگا۔ این سی آر ٹی سی نے کہا کہ میرٹھ ساؤتھ آر آر ٹی ایس اسٹیشن آر آر ٹی ایس کوریڈور کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں پارکنگ کی سب سے بڑی سہولت فراہم کرے گا

موبھارت ٹرین خدمات کاآغاز،صرف30 منٹ میں میرٹھ سےغازی آباد تک کاسفر، جانئےشیڈول اورکرایہ

نئی دہلی/غازی آباد/میرٹھ: رکھشابندھن سے ٹھیک پہلے دہلی۔این سی آر کے شہریوں کو بڑاتحفہ ملاہے۔ طویل انتظار کے بعد نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن یعنی NCRTC نے آخر کار میرٹھ جنوبی RRTS اسٹیشن کو عوامی خدمت کے لیے کھول دیا۔ اتوار کو نمو بھارت ٹرین میرٹھ ساؤتھ اسٹیشن سے اپنی خدمات کا آغاز کردیاہے۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ دہلی اور آس پاس کے تاجروں اور ملازمین کو بھی اس سے کافی فائدہ ہونے کی امید ہے۔ اس سے میرٹھ سے دہلی ۔این سی آر یا دہلی این سی آر سے میرٹھ روزانہ نوکری اور کام کے لیے جانے والے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔ لوگ ٹریفک جام کی پریشانی سے آزاد ہو کر صرف 30 منٹ میں میرٹھ سے غازی آباد آ سکیں گے۔ اگلے سال تک میرٹھ کو بھی RRTS کے ذریعے دہلی سے جوڑا جائے گا۔

این سی آر ٹی سی نے اتوار کو میرٹھ ساؤتھ،آر آر ٹی ایس اسٹیشن کو مسافروں کے لیے کھول دیا۔ این سی آر ٹی سی نے کہا کہ اس 8 کلومیٹر کوریڈور کے اضافے کے ساتھ، دہلی۔غازی آباد۔میرٹھ RRTS کوریڈور کا 42 کلومیٹر کے حصہ پر خدمات آغاز ہوگیاہے۔جوغازی آباد کے صاحب آباد سے میرٹھ تک 9 اسٹیشنوں پر محیط ہے۔ نمو بھارت ٹرینیں صاحب آباد سے میرٹھ ساؤتھ تک پورے سیکشن پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔ دونوں طرف سے پہلی ٹرین صبح 6 بجے روانہ ہوگی اور آخری ٹرین ٹرمینل اسٹیشنوں (صاحب آباد اور میرٹھ ساؤتھ) سے رات 10 بجے روانہ ہوگی۔

سستا کرایہ

این سی آر ٹی سی نے کہا کہ نمو بھارت ٹرینوں کا یک طرفہ رعایتی کرایہ صاحب آباد سے میرٹھ ساؤتھ تک Standardکلاس کے لیے 110 روپے اور غازی آباد سے میرٹھ ساؤتھ تک 90 روپے ہوگا۔ این سی آر ٹی سی نے کہا کہ میرٹھ ساؤتھ آر آر ٹی ایس اسٹیشن آر آر ٹی ایس کوریڈور کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں پارکنگ کی سب سے بڑی سہولت فراہم کرے گا، جس سے مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔ تقریباً 13,000 مربع میٹر پر پھیلے ہوئے اسٹیشن کے دونوں طرف دو پارکنگ سلاٹ (داخلے اور خارجی راستے) ہیں۔ یہاں تقریباً 1200 گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آٹو رکشا کے لیے علیحدہ پارکنگ فراہم کی گئی ہے۔ اسٹیشن کو میرٹھ اور دہلی دونوں سے آنے والی گاڑیوں کے لیے آسان پک اپ اور ڈراپ آف کی سہولت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

میرٹھ سے غازی آباد 30 منٹ میں

NCRTC نے کہا کہ میرٹھ ساؤتھ اسٹیشن میرٹھ کے گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس سے محی الدین پور، بھڈبرال، بہادر پور، امین نگر، چھجو پور، کھرکھوڈہ، قادرآباد اور آس پاس کے علاقوں کے مسافروں کے لیے سفر آسان ہوجائے گا۔ میرٹھ ساؤتھ آر آر ٹی ایس اسٹیشن سے نمو بھارت ٹرین سروس شروع ہونے سے مسافر تقریباً 30 منٹ میں صاحب آباد (غازی آباد) پہنچ سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *