کیا ہے ریلائنس کا Jio Brain، جو ملک میں مہیا کرائے گا سستی AI سروس
کیا ہے ریلائنس کا Jio Brain، جو ملک میں مہیا کرائے گا سستی AI سروس
جیو برین جلد ہی آرٹیفیشیل انٹلی جنس کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ معلومات چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 47ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے دی۔
ممبئی : Jio Brain جلد ہی آرٹیفیشیل انٹلی جنس کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ معلومات چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 47ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ کنیکٹیڈ انٹیلی جنس عالمی معیار کے انفرا کے ساتھ آئے گا۔ کمپنی اسے “AI Everywhere for everyone” کے تھیم پر لانچ کرے گی۔
جیو پورے اے آئی کا احاطہ کرنے والے ٹولز اور پلیٹ فارمز کا ایک جامع سوٹ تیار کر رہا ہے – جسے ‘Jio Brain’ کہا جاتا ہے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ “مجھے امید ہے کہ ریلائنس کے اندر جیو برین کو بہتر بناکر ہم ایک طاقتور AI سروسز پلیٹ فارم بنائیں گے، ہم جام نگر میں گیگا واٹ ۔ اسکیل اے آئی -ریڈی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا ارادہ بنا رہے ہیں، جو مکمل طور پر ریلائنس کی گرین انرجی سے چلایا جائے گا۔
ہمارا مقصد یہیں ہندوستان میں دنیا کی سب سے سستی AI انفرینسنگ بنانا ہے۔ اس سے ہندوستان میں AI ایپلی کیشنز زیادہ سستی ہوجائیں گی اور سب کے لیے قابل رسائی ہوجائیں گی۔ اس موقع پر امبانی نے Jio AI-Cloud ویلکم آفر کا اعلان کیا ۔ اس میں سبھی ڈیجیٹل مواد اور ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے رکھنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 100 جی بی تک مفت کلاؤڈ اسٹوریج دیا جائے گا۔ جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے کئی نئی AI سروسز کا اعلان کیا۔ اس میں Jio TVOS، HelloJio، Jio Home IoT سالیوشن، JioHome ایپ اور Jio Phonecall AI شامل ہیں۔
جیو برین کی صلاحیتوں میں شامل
ایم ایل ماڈلز کی تربیت اور ان کا اطلاق
آن دی فلائی فیچر انجینئرنگ
آٹومیٹیڈ ہائیپر پیرامیٹر ٹیوننگ
ایڈوانس اے آئی امیج، ویڈیو، ٹیکسٹ، دستاویز، اسپیچ کے لئے ایڈوانس اے آئی سہولیات
ان بلٹ اے آئی ایلگوریدم 500 سے زیادہ ری پرزینٹیشنل ٹیسٹ ٹرانسفر ( آر آئی ایس ٹی) ایپلی کیشن
پروگرامنگ انٹرفیس ( اے پی آئی) اور ڈیٹا اے پی آئی ۔
جیو برین کے استعمال میں شامل
امیج اور ویڈیو اے آئی کنارے پر
ہیلتھ سروسز
ایجوکیشن
گیمنگ
انٹرٹینمنٹ
The practice of adjusting a MAP goal based in abdominal compartment pressure is often advocated, but remains untested buy priligy usa The anorectic effect of TMX is not related to aversive effects