ایران میں 4.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے، کم ازکم4 افراد کی موت، 120سے زائد افراد زخمی
ایران میں 4.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے، کم ازکم4 افراد کی موت، 120سے زائد افراد زخمی
معلومات کے مطابق ایران کے شمال مشرقی شہر کاشمر میں منگل کو 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس قدرتی حادثے میں کم از کم 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 24 منٹ پر آنے والے اس زلزلے نے شہری اور دیہی دونوں علاقوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ب
تہران: ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ اس قدرتی آفت میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صوبہ خراسان رضوی کی کاشمر کاؤنٹی میں محسوس کیے گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ کم از کم 4 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 120 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تلاشی کتوں کے ساتھ 5 ٹیمیں کاشمر کاؤنٹی کے علاقے میں بھیج دی ہیں۔ اس کے علاوہ تین ایمرجنسی شیلٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔
معلومات کے مطابق ایران کے شمال مشرقی شہر کاشمر میں منگل کو 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس قدرتی حادثے میں کم از کم 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 24 منٹ پر آنے والے اس زلزلے نے شہری اور دیہی دونوں علاقوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شدید زلزلے کی وجہ سے زیادہ تر پرانی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ گورنر حجت اللہ شریعتمداری نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے دوران زخمی ہونے والے 35 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر بھی تباہی کے مناظر دکھائے گئے، امدادی کارکن ملبے میں سے گزر رہے تھے۔ جہاں پوری سڑکیں ملبے میں تبدیل ہو چکی ہیں
вывод из запоя [url=http://vyvod-iz-zapoya-krasnodar15.ru/]http://vyvod-iz-zapoya-krasnodar15.ru/[/url] .
вызов нарколога на дом цена [url=http://narkolog-na-dom-krasnodar17.ru]вызов нарколога на дом цена[/url] .
вызов нарколога на дом цена [url=www.narkolog-na-dom-krasnodar16.ru/]вызов нарколога на дом цена[/url] .