بنگلہ دیش کے سامنے نئی پریشانی، داخل ہوئے 8000 روہنگیا، جانئے اب کیا کریں گے محمد یونس؟
بنگلہ دیش کے سامنے نئی پریشانی، داخل ہوئے 8000 روہنگیا، جانئے اب کیا کریں گے محمد یونس؟
شیخ حسینہ کے تختہ پلٹ کے بعد ایسا لگا تھا کہ بنگلہ دیش میں امن قائم ہو جائے گا۔ لیکن ہندوستان کے اس پڑوسی ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اب ایسا بحران آیا ہے جس نے محمد یونس حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ڈھاکہ : شیخ حسینہ کے تختہ پلٹ کے بعد ایسا لگا تھا کہ بنگلہ دیش میں امن قائم ہو جائے گا۔ لیکن ہندوستان کے اس پڑوسی ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اب ایسا بحران آیا ہے جس نے محمد یونس حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خارجی امور کے مشیر محمد توحید حسین نے منگل کو کہا کہ حال ہی میں 8000 سے زیادہ روہنگیا سرحد پار کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہوگئے ہیں۔ ان کے پاس رہنے کیلئے ٹھکانہ نہیں ہے۔ ہم انہیں روک نہیں پارہے ہیں۔ ان کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ توحید حسین نے کہا کہ یہ لوگ میانمار کی ریاست رخائن میں مسلح تصادم سے بچ کر بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ تقریباً 8000 روہنگیا بنگلہ دیش میں داخل ہوگئے ہیں۔ ہم اگلے 2-3 دنوں میں کابینہ میں اس بارے میں سنجیدگی سے بحث کرنے جا رہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں پناہ نہیں دی جائے گی، لیکن اس گفتگو پر بات ہوگی کہ انہیں کب تک رہنے دیا جائے، یا انہیں کیسے نکالا جائے۔
بنگلہ دیش میں نہیں دے سکتے پناہ
توحید حسین نے کہا کہ ہمیں میانمار میں ظلم و ستم کے شکار ان لوگوں سے ہمدردی ہے، لیکن ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ انہیں پناہ دے سکیں۔ میانمار کے ساتھ سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے ، لیکن سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کیونکہ سرحد کو مکمل طور پر سیل کرنا ممکن نہیں۔ پھر ہم روہنگیا کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگلے دو روز میں ہم فیصلہ کریں گے کہ اس معاملے سے کیسے نمٹا جائے۔
10 لاکھ روہنگیا پہلے سے موجود
کیا انہیں پھر میانمار بھیجا جائے گا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اراکان آرمی سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اراکان آرمی میانمار کا ایک باغی گروپ ہے جس نے رخائن ریاست کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ توحین حسین نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کا یہی واحد راستہ ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ ہم ان سے کس حد تک بات کر سکتے ہیں۔ 25 اگست 2017 سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں رہ رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد فرار ہوکر بنگلہ دیش آئے ہیں۔ پچھلے سات سالوں میں ایک بھی روہنگیا اپنے گھر واپس نہیں گیا ہے۔
Возможно ли купить диплом стоматолога, и как это происходит
ruminus.ru/pages/pag/gde_kupit_diplom_s_provodkoy_po_dostupnoy_cene
[u][b] Привет![/b][/u]
Купить диплом о высшем образовании
[url=http://q224.bget.ru/user/abenjminlittleo315/]купить диплом в елабуге[/url]
trezor.io/start
helloI really like your writing so a lot share we keep up a correspondence extra approximately your post on AOL I need an expert in this house to unravel my problem May be that is you Taking a look ahead to see you