Headlines

حزب اللہ نے داغے 150 راکٹ، اسرائیلی فوج کی بھی جوابی کارروائی، دیکھئے ویڈیو

حزب اللہ نے داغے 150 راکٹ، اسرائیلی فوج کی بھی جوابی کارروائی، دیکھئے ویڈیو

سرائیل نے اپنے شہریوں کو حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس دوران لبنان سے متصل اسرائیل کے شمالی حصے میں الرٹ سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔

تل ابیب : حزب اللہ نے اتوار کو اسرائیل پر تابڑتوڑ 150 سے زیادہ راکٹ فائر کیے ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کو جیسے ہی ان حملوں کی تیاری کا پتہ چلا ، اس نے جنوبی لبنان میں اس کے ٹھکانوں پر زبردست فضائی حملہ کردیا ۔ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس دوران لبنان سے متصل اسرائیل کے شمالی حصے میں الرٹ سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیلی سرزمین کی طرف 150 سے زیادہ پروجیکٹائل لانچ کئے ہیں، جنہیں آئرن ڈوم نے تباہ کر دیا ۔ اس میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہیں اور وہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

دریں اثنا اتوار کی صبح جنوبی لبنان کے لوگوں کے لیے جاری ایک پیغام میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہم آپ کے گھروں کے قریب اسرائیلی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کے لیے حزب اللہ کی تیاریوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔ آپ خطرے میں ہیں، فوراً علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔ ہم حزب اللہ کے اہداف پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں تباہ کر رہے ہیں۔

ٹیلیگرام پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ “جو کوئی بھی ایسے علاقوں کے آس پاس ہے جہاں حزب اللہ کے ٹھکانے ہیں، انہیں خود اور اپنے اہل خانہ کو بچانے کیلئے فورا چلے جانا چاہئے ۔” صبح پانچ بجے سے کچھ پہلے جاری ایک الگ بیان میں فوج نے کہا کہ اس کے جیٹ طیارے لبنان میں ایسے اہداف پر حملہ کر رہے ہیں جو اسرائیلیوں کیلئے کوئی خطرہ پیدا کرتے ہیں ۔’

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بھی اسی وقت جاری کئے گئے ایک ویڈیو میں حملوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘حزب اللہ جلد ہی راکٹ، اور ممکنہ طور پر میزائل اور UAVs  کو اسرائیلی سرزمین کی طرف فائر کرے گا’۔

بتادیں کہ مشرق وسطیٰ میں کئی ہفتوں سے کشیدگی برقرار ہے، حزب اللہ اور ایران نے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *