حزب اللہ نے داغے 300 راکٹ، اسرائیل نے بھیجے 100 جیٹ، مشرق وسطی میں نئی جنگ کی آہٹ سے لرزی دنیا
حزب اللہ نے داغے 300 راکٹ، اسرائیل نے بھیجے 100 جیٹ، مشرق وسطی میں نئی جنگ کی آہٹ سے لرزی دنیا
مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کی آہٹ سے اتوار کو پوری دنیا لرز اٹھی۔ یہاں حزب اللہ نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے۔ وہیں دوسری طرف اسرائیلی فوج نے 100 لڑاکا طیاروں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کی آہٹ سے اتوار کو پوری دنیا لرز اٹھی۔ یہاں حزب اللہ نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے۔ وہیں دوسری طرف اسرائیلی فوج نے 100 لڑاکا طیاروں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
یروشلم : مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کی آہٹ سے اتوار کو پوری دنیا لرز اٹھی۔ یہاں حزب اللہ نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ اسرائیل نے کہا کہ ہے اس کو اس حملے کا پہلے سے علم تھا اور اس نے زیادہ تر ڈرون اور میزائل مار گرائے ہیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے 100 لڑاکا طیاروں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
اسرائیل نے اس حملے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی شہروں پر حملے کرکے وہاں بڑی تباہی مچائی ہے۔ ان حملوں کی وجہ سے علاقے میں بڑی جنگ چھڑنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ وہ اور ان کے وزیر دفاع یوو گیلانٹ تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹر سے اس پورے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گیلنٹ نے ‘گھریلو محاذ پر خصوصی صورتحال’ کا اعلان کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ ‘اسرائیلی سرزمین کی جانب میزائل اور راکٹ فائر کرنے کی تیاری کر رہا ہے’۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ ‘ان خطرات سے بچنے کے لیے (اسرائیلی فوج کے ذریعہ) اپنے دفاع میں لبنان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جارہا ہے جہاں سے حزب اللہ اسرائیلی شہریوں پر حملے کی سازش کر رہا ہے ۔ ہگاری نے خبردار کیا کہ حزب اللہ جلد ہی میزائل اور ڈرون فائر کرے گا۔ اسرائیل میں اس کے فوراً بعد شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔
دریں اثنا، حزب اللہ نے کہا کہ اس نے “ایک اہم اسرائیلی فوجی مقام کو نشانہ بناکر حملہ کیا ہے اور جگہ کے سلسلہ میں بعد میں معلومات دی جائیں گی ” اور ساتھ ہی “دشمن کے متعدد مقامات اور بیرکوں اور آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے” اس نے کہا کہ یہ حملے پچھلے مہینے بیروت کے جنوبی مضافات میں ہوئے حملے میں گروپ کے ٹاپ کمانڈر فواد شکور کے قتل کے جواب میں کئے گئے ۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدت پسند گروپ اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ لبنانی میڈیا نے ملک کے جنوبی حصے میں حملوں کی اطلاع دی ہے تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دستیاب کچھ ویڈیوز میں جنوبی لبنان میں حملے ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
продвижение сайта агентство москва [url=https://prodvizhenie-sajtov-v-moskve213.ru]продвижение сайта агентство москва[/url] .
Короткие шутки [url=korotkieshutki.ru]Короткие шутки[/url] .
вывод из запоя стационар [url=https://vyvod-iz-zapoya-v-stacionare.ru/]вывод из запоя стационар[/url] .