Headlines

حماس نے اسرائیل پر ‘بغیر وجہ’ حملہ نہیں کیا: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس، اسرائیل برہم

حماس نے اسرائیل پر 'بغیر وجہ' حملہ نہیں کیا: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس، اسرائیل برہم

حماس نے اسرائیل پر ‘بغیر وجہ’ حملہ نہیں کیا: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس، اسرائیل برہم

گوٹیریس نے کہا، ’’فلسطینی عوام نے اپنی سرزمین کو (یہودی) بستیوں کے ساتھ ضم ہوتے اور تشدد سے دوچار ہوتے دیکھا ہے۔‘‘ ان کی معیشت تباہ ہو گئی۔ ان کے لوگ بے گھر ہو گئے اور ان کے گھر مسمار کر دیے گئے۔ “اپنی حالت زار کے سیاسی حل کی ان کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ حماس نے اسرائیل پر ‘بغیر وجہ’ حملہ نہیں کیا۔ اسرائیل ان کے اس تبصرے پر برہم ہوگیا اور اس نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے استعفیٰ اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے منگل کی سہ پہر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں گٹیرس سےہونی والی میٹنگ کو منسوخ کردیاہے۔

کوہن نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر دہشت گردی کو ‘برداشت کرنے اور اسے جواز فراہم کرنے’ کا الزام لگایا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ‘یہ بات تسلیم کرنا بھی ضروری ہے کہ حماس کی جانب سے کیے گئے حملے بلا اشتعال نہیں تھے۔ فلسطین کے عوام 56 سال سے گھٹن کا شکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *