Headlines

دو خواتین کی چال پر ہوا شک، روکا اور پوچھا تو کچھ نہیں ملا، سیکورٹی نے اتروا دئے کپڑے، پھر جو نکلا…

دو خواتین کی چال پر ہوا شک، روکا اور پوچھا تو کچھ نہیں ملا، سیکورٹی نے اتروا دئے کپڑے، پھر جو نکلا…

ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے الگ الگ معاملات میں دو غیر ملکی خواتین کے انڈرگارمنٹس اور سامان میں چھپائے گئے 19.15 کروڑ روپے کی مالیت کے کل 32.79 کلو گرام سونے کو ضبط کیا ہے۔

ممبئی : ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے الگ الگ معاملات میں دو غیر ملکی خواتین کے انڈرگارمنٹس اور سامان میں چھپائے گئے 19.15 کروڑ روپے کی مالیت کے کل 32.79 کلو گرام سونے کو ضبط کیا ہے۔  ممبئی ایئرپورٹ کسٹمز کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے 2 غیر ملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان دونوں سے تقریباً 32.69 کلو گرام برآمد کیا گیا ہے جس کی مارکیٹ قیمت 19 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں خواتین اتنا سونا اپنے انڈرگارمنٹس اور بیگ میں چھپا کر اسمگل کر رہی تھیں۔

منگل کو میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے کسٹمز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کو شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والی دو خواتین مسافروں کی نقل و حرکت پر شک پیدا ہوا۔ شک کی بنیاد پر کسٹم حکام نے ان کی تلاشی لی تو ابتدائی طور پر کچھ نہیں ملا ۔ تاہم جب دوبارہ مکمل چھان بین کی گئی تو ان کے پاس سے تقریباً 32 کلو گرام غیر قانونی سونا برآمد ہوا جس کی مارکیٹ مالیت تقریباً 19 کروڑ روپے بنتی ہے۔

کسٹم حکام نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں خواتین نے سونا اپنے بیگ اور انڈرویئر میں چھپا رکھا تھا۔ دونوں غیر ملکی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فی الحال ان سے مکمل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *