سوپنل ہمیں آپ پر فخر ہے…پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے شوٹر کی نیتا امبانی نے کی تعریف
سوپنل ہمیں آپ پر فخر ہے…پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے شوٹر کی نیتا امبانی نے کی تعریف
آئی او سی کی رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی و چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ ’پیرس اولمپکس میں 50 میٹر رائفل مقابلہ میں ہندوستان کیلئے پہلا میڈل اور ان کھیلوں میں شوٹنگ میں ہمارا تیسرا برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے سوپنل کسلے پر ہمیں بہت فخر ہے !
نئی دہلی : پیرس اولمپکس 2024 کے چھٹے دن ہندوستانی شوٹر سوپنل کسلے نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ وہ 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایونٹ کے فائنل میں تیسرے نمبر پر رہے۔ ہندوستان کو پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں ہی اب تک تینوں تمغے ملے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان کو ایک ہی اولمپکس میں شوٹنگ میں تین تمغے ملے ہیں۔ سوپنل فائنل میں کول رہے اور برانز پر نشانہ لگایا ۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی اس ہندوستانی شوٹر کی کارکردگی دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ انہوں نے سونپل کو خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔
آئی او سی کی رکن نیتا امبانی نے کہا کہ ’پیرس اولمپکس میں 50 میٹر رائفل مقابلہ میں ہندوستان کیلئے پہلا میڈل اور ان کھیلوں میں شوٹنگ میں ہمارا تیسرا برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے سوپنل کسلے پر ہمیں بہت فخر ہے ! ان کی سخت محنت اور لگن نے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ سوپنل ، ان کے اہل خانہ اور پوری ٹیم کو بہت بہت مبارباد ‘۔
بتادیں کہ سوپنل کسلے نے 451.4 پوائنٹس کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔ چین کے لیو یوکوان نے 463.6 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ وہیں یوکرین کے شوٹر شیری کولش (461.3) نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
تادیں کہ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے اتوار کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیت کر میڈل ٹیلی میں ہندوستان کا کھاتہ کھولا تھا۔ اس کے بعد منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے منگل کو مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا ۔ اب سوپنل کا نام بھی پیرس اولمپکس کے میڈلسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔
карнизы с электроприводом [url=elektrokarniz-dlya-shtor15.ru]карнизы с электроприводом[/url] .
BMJ 2016 i5309, No priligy amazon uk After staining, tissues were washed three times for 20 min in PBS, 0
Mostbet Polska to idealne miejsce na zaklady sportowe | Mostbet casino ma intuicyjny interfejs | Mostbet oferuje zaklady na zywo i kasyno w jednym miejscu | Mostbet Polska jest dostepny dla wszystkich pelnoletnich graczy | Mostbet bonusy sa dostepne dla nowych i stalych uzytkownikow | Mostbet casino no deposit bonus codes daja wiecej mozliwosci most bet. | Mostbet kod promocyjny daje dodatkowe srodki do gry | Mostbet Polska to lider w branzy hazardowej | Mostbet bonus bez depozytu jest dostepny juz teraz [url=https://mostbet-casino-login-polska.com/]Mostbet bonus bez depozytu[/url].