Headlines

’لگاتار بات چیت کا دور ختم ‘، دہشت گردی پر جے شنکر کی پاکستان کو دو ٹوک وارننگ

’لگاتار بات چیت کا دور ختم ‘، دہشت گردی پر جے شنکر کی پاکستان کو دو ٹوک وارننگ
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حکومت کی پاکستان پالیسی میں واضح تبدیلی کا اشارہ دیتے کہا کہ ‘مسلسل بات چیت کا دور ختم ہو گیا ہے’ ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ نئی دہلی سرحد پار کے واقعات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے’خواہ وہ مثبت ہوں یا منفی’ ۔

نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حکومت کی پاکستان پالیسی میں واضح تبدیلی کا اشارہ دیتے کہا کہ ‘مسلسل بات چیت کا دور ختم ہو گیا ہے’ ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ نئی دہلی سرحد پار کے واقعات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے’خواہ وہ مثبت ہوں یا منفی’ ۔ اس ہفتے دہلی میں ایک نجی پروگرام میں انہوں نے پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہندوستان پر دہشت گردانہ حملوں کی حمایت کرنے والوں کو کہا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کے نتائج بھی ہوتے ہیں ۔ اب پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس طرح کے تعلقات پر غور کر سکتے ہیں۔’

جب ان سے پوچھا گیا کہ ہندوستان ا بات سے مطمئن ہے کہ تعلقات ایسے ہی بنے رہیں، انہوں نے کہا کہ شاید ہاں، شاید نہیں… لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم غیر فعال نہیں ہیں، خواہ واقعات مثبت یا منفی سمت میں جائیں … ہم کسی بھی طرح سے ردعمل ظاہر کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات غیر مستحکم ہیں اور جموں و کشمیر میں سرحدی تنازعہ ایک باقاعدہ مسئلہ ہے۔ نئی دہلی نے اکثر پاکستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے لیے فنڈنگ ​​اور فوجی مدد فراہم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جس کی وجہ سے دوطرفہ اور عالمی فورمز پر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف مسلسل اپنے احتجاج کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ‘میرے پاس اس مسئلے کا فوری کوئی حل نہیں ہے… لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہندوستان اب اس مسئلے سے نہیں بچے گا۔ ہم یہ نہیں کہنے جارہے ہیں کہ چھا ، ایسا ہوا اور اب ہمیں اپنی گفتگو جاری رکھنی چاہئے۔ ہمیں دوسرے ممالک کو کھلی چھوٹ نہیں دینا چاہئے۔

7 thoughts on “’لگاتار بات چیت کا دور ختم ‘، دہشت گردی پر جے شنکر کی پاکستان کو دو ٹوک وارننگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *