urdu news today live
Headlines

مشرق وسطی میں بڑھی کشیدگی، حزب اللہ نے راتوں رات داغی درجنوں میزائلیں، اب کیا کرے گا اسرائیل؟

bangalore alert news today

مشرق وسطی میں بڑھی کشیدگی، حزب اللہ نے راتوں رات داغی درجنوں میزائلیں، اب کیا کرے گا اسرائیل؟
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کا تازہ حملہ شہر موشاف بیت ہلیل پر اسرائیل کے لبنان کے کفر کیلا اور دیر شامی علاقوں پر حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یروشلم : حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل پر ‘درجنوں’ راکٹ فائر کیے ہیں، جن میں سے اکثر نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کا تازہ حملہ شہر موشاف بیت ہلیل پر اسرائیل کے لبنان کے کفر کیلا اور دیر شامی علاقوں پر حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملوں میں وہاں کے شہری زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم نے حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے کئی راکٹوں کو روک دیا۔ تاہم مقامی اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بیت ہلیل کے قریب حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی ۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، کیونکہ ایران اور اس کے اتحادی حماس اور حزب اللہ اپنے لیڈروں کے قتل کا بدلہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسرائیل پر ان قتلوں کا الزام عائد کیا گیا ہے جس سے علاقے میں جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اسرائیل کے اتحادی امریکہ نے کہا کہ وہ اس علاقے میں جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجے گا۔ جبکہ مغربی ممالک کی حکومتوں نے اپنے شہریوں سے لبنان چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ جہاں حزب اللہ کا ٹھکانہ ہے۔ کئی ایئر لائنز نے لبنان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس ہفتے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حزب اللہ کے فوجی سربراہ کے قتل کے چند گھنٹے بعد ایران اور نام نہاد ‘محور مزاحمت’ جوابی کارروائی کا عہد کیا جانے لگا ہے ۔ لبنان، یمن، عراق اور شام کے ایران کے حمایت یافتہ گروپ پہلے ہی غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان تقریباً 10 ماہ سے جاری جنگ میں شامل ہو چکے ہیں۔

بتادیں کہ اسرائیل نے ہفتے کے روز ایک بار پھر حزب اللہ پر گولہ باری کی، اس نے مغربی کنارے کے ایک شہر پر حملہ کیا اور غزہ شہر میں ایک اسکول کمپلیکس کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں حماس کے زیر انتظام علاقے کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس میں کم از کم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

4 thoughts on “مشرق وسطی میں بڑھی کشیدگی، حزب اللہ نے راتوں رات داغی درجنوں میزائلیں، اب کیا کرے گا اسرائیل؟

  1. [b]Приобрести документ[/b] университета вы имеете возможность в нашем сервисе.
    [url=http://localtrusted.co.uk/wiki/index.php?title=User:AdrieneBerg/]localtrusted.co.uk/wiki/index.php?title=User:AdrieneBerg[/url]
    [url=http://links.gtanet.com.br/mickieschey/]links.gtanet.com.br/mickieschey[/url]
    [url=http://gtj.kr/board_KtRj53/371667/]gtj.kr/board_KtRj53/371667[/url]
    [url=http://offmarketbusinessforsale.com/diplom-766089wzlrw/]offmarketbusinessforsale.com/diplom-766089wzlrw[/url]
    [url=http://annunciogratis.net/author/deloreskohn/]annunciogratis.net/author/deloreskohn[/url]

  2. [u][b] Привет![/b][/u]
    [b]Мы изготавливаем дипломы[/b] любой профессии по доступным ценам.
    [url=http://agama.su/articles/physignathus-lesueurii/general-info/]agama.su/articles/physignathus-lesueurii/general-info[/url]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *