Headlines

کویت میں بھیانک آتشزدگی، چار ہندوستانی سمیت 41 افراد کی موت، عمارت جل کر خاک

جنوبی کویت میں ایک عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 4 ہندوستانیوں سمیت 41 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس بھیانک آتشزدگی کے واقعہ میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی وہاں مزدور رہتے تھے۔

 جنوبی کویت میں ایک عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 4 ہندوستانیوں سمیت 41 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس بھیانک آتشزدگی کے واقعہ میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی وہاں مزدور رہتے تھے۔ آتشزدگی کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ کویت کی حکومت نے اس خوفناک آتشزدگی کیلئے رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وہیں درجنوں دیگر افراد کو بحفاظت بچانے میں کامیابی ملی ہے۔ دریں اثنا کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ہنگامی نمبر (+965-65505246) جاری کیا ہے۔ لوگ اس فون نمبر پر کال کر کے اپنے عزیز و اقربا کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ جنوبی کویت کے شہر منجف میں پیش آیا۔ کویت کے نائب وزیراعظم شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس خوفناک آتشزدگی کیلئے رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہولناک واقعہ ریئل اسٹیٹ مالک کی لالچ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ نائب وزیراعظم شیخ فہد کے پاس محکمہ داخلہ کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کی بھی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *