urdu news today live

کوپل کے طالب علم یلّالنگا قتل کیس: 9ملزم بری
بنگلورو ۔3اکتوبر(سالارنےوز)دہائی قبل پیش آنے والے طالب علم یلّالنگا کے قتل کیس میں عدالت نے جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے تمام نو ملزمان کو بری کیا ہے۔ یہ کیس ریاستی سیاست میں ہنگامہ کھڑا کردےاتھا، اور اس وقت کے رےاستی وزیر شیواراج تنگڈگی کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ عدالت نے 24 ستمبر کو کیس کی حتمی سماعت کی تھی۔ ملزمان پر الزام تھا کہ وہ قتل کا سازش کرنے والوں مےں ملوث تھے، مگر عدالت نے اس تاثر کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قتل نہیں، خودک±شی تھی ،سےاسی دباﺅ کی وجہ سے ےہ معاملہ ہوا۔ اور یلّالنگا کا بھائی خود یہ بات کہہ چکا ہے،اس کے بھائی نے خودکشی کی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کے وکیل گنگا دھر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے موکلوں کو بری قرار دیا جانا ”انصاف کا تقاضا“ ہے۔ ان ملزموںمیں کانگریس رہنما ہنومےش نائک، بالن گوڈا، کاڈمنجا، مہانتیش نائک، منوج پٹیل، نندییش، پرشورام، یمنورپا اور درگپا شامل تھے۔
رےاست کے کئی اضلاع مےں 9اکتوبرتک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *