ریزرویشن کو 50 فیصد کی حد سے زیادہ…کانگریس نے پارلیمنٹ سے کرڈالا یہ بڑا مطالبہ، بی جے پی کی خاموشی پر اٹھایا سوال
میٹنگ میں منظور کی گئی ایک سیاسی قرارداد میں، جے ڈی یو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے قانون کو آئین کے 9ویں شیڈول کے تحت رکھے تاکہ اس کے عدالتی جائزے کو خارج کیا جا سکے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن پارٹیاں کہتی رہی ہیں کہ ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کیلئے ریزرویشن سے متعلق سبھی ریاستی قوانین کو نویں شیڈیول میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ رمیش نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ جے ڈی یو نے 29 جون کو پٹنہ میں یہی مطالبہ کیا ہے۔ لیکن ریاست اور مرکز دونوں میں اس کی اتحادی بی جے پی اس معاملے پر مکمل طور پر خاموش ہے۔