سروے پسماند ہ طبقات کا نہیں عوام کا ہو رہا ہے: سدارامیا
بنگلورو۔17 اکتوبر(سالار نیوز)وزیر اعلی سدارامیا نے جمعہ کو کہا کہ انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی اور مصنفہ سودھا مورتی کو ریاست میں جاری سماجی اور تعلیمی سروے کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں ہیں۔سدارامیا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، یہ خیال ہے کہ یہ پسماندہ ذاتوں کےلئے ایک سروے ہے۔یہ پسماندہ طبقات کا سروے نہیں ہے۔ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ سروے کس چیز کے بارے میں ہے۔ اگر وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں تو میں کیا کر سکتا ہوں؟۔ وزیر اعلیٰ کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب مورتی خاندان نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ان کا تعلق پسماندہ برادریوں سے نہیں ہے سروے میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جیسے کہ شکتی، جو خواتین کو غیر لگژری سرکاری بسوں میں مفت بس سواری کی پیشکش کرتی ہے، اور گروہا لکشمی، جو معاشی طور پر کمزور طبقوں کی گھروں میں خواتین سربراہان کو ماہانہ 2,000 روپے فراہم کرتی ہے۔کیا اونچی ذات کی خواتین اور غربت کی لکیر سے اوپر کے لوگ شکتی اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں؟ کیا گروہا لکشمی سے فائدہ اٹھانے والوں میں اونچی ذات کے لوگ نہیں ہیں؟۔وزیر اعلی نے کہا کہ وزرا کی طرف سے بار بار وضاحت کے باوجودسروے کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ “اب مرکز ی حکومت کی طرف سے بھی ذات کی مردم شماری کروانے باتیں ہو رہی ہیں۔سدارامیانے زور دے کر کہا کہ میں اسے بہت واضح کر رہا ہوں ،یہ پسماندہ طبقات کا سروے نہیں ہے بلکہ کرناٹک کے سات کروڑ لوگوں کا سماجی، اقتصادی اور تعلیمی سروے ہے ۔ریاست میں ممکنہ قیادت کی تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیوں پر، جسے ‘نومبر انقلاب کہا جا رہا ہے سدارامیا نے کہاکہ یہ سب بکواس ہے کوئی انقلاب نہیں آ رہا ہے۔سرکاری اراضی پر اور سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں سرگرمیوں پر پابندی کے کابینہ کے حالیہ فیصلہ جسے وسیع پیمانے پر آر ایس ایس کے پروگراموں کے خلاف اقدام کے طور پر بیان کیا گیا ہے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا، “یہ صرف آر ایس ایس کے بارے میں نہیں ہے۔ حکومت کی اجازت کے بغیر سرگرمیاں کرنے والی کسی بھی تنظیم کو اس بات کی اجازت نہیں ہے۔ یہ اصول دراصل بی جے پی نے وزیر اعلی جگدیش شیٹر کےدور اقتدار میں لایا تھا۔آنے والے بہار انتخابات پر، سدارامیا نے اعتماد ظاہر کیا کہ انڈیا بلاک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی کے مارچ کو زبردست رسپانس ملا۔ ہمارے جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دعوت دی جائے تو وہ اس مہم میں شرکت کریں گے۔
Saya menemukan blog Anda di Google dan memeriksa beberapa posting awal Anda. Teruskan pekerjaan yang sangat baik ini. Saya baru saja menambahkan RSS feed Anda ke pembaca berita MSN saya. Menantikan untuk membaca lebih banyak dari Anda nanti!
Wow! Ini bisa jadi salah satu blog paling berguna yang pernah kami temui tentang topik ini. Pada dasarnya Fantastis. Saya juga seorang spesialis dalam topik ini jadi saya dapat memahami usaha Anda.
Terima kasih untuk situs web informatif lainnya. Di tempat mana lagi saya memperoleh informasi seperti itu yang ditulis dengan metode yang ideal? Saya punya sebuah inisiatif yang saya sedang jalankan, dan saya telah mencari informasi seperti ini.
Good info. Lucky me I reach on your website by accident, I bookmarked it.