بی جے پی کو متبادل حکومت بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں: وجیندرا
بنگلورو، یکم دسمبر (سالار نیوز)کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندرا نے ریاست میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کےلئے کانگریس میں جاری رسہ کشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کی طرف سے حکومت کی تشکیل کے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی اپوزیشن میں رہ کر حکومت کی کوتاہےوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی۔ پےر کے رو ز اخباری نمائندو ںسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے کانگریس کو اقتدار دیا ہے اور بی جے پی کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا فرمان سنایا ہے بی جے پی اس کی پابند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اندر وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر جو رسہ کشی چل رہی ہے وہ اس پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے بی جے پی کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں البتہ اس سے ریاست کا انتظامےہ متاثر ہو رہا ہے اس کے خلاف بی جے پی احتجاج ضرور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس میں وزیر اعلیٰ بننے کےلئے صرف ڈی کے شیو کمار نہیں بلکہ سات آٹھ دعویدار اٹھ کھڑے ہوگئے ہیں ا ن سب سرگرمیوں کا ریاست کے انتظامےہ پر اثر پڑے گا اور عوام میں حکومت کی شبیہ از خود داغدار ہو گی اور اس کا راست فائدہ بی جے پی کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی کسان سمان اسکےم اور سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی حکومت میں شروع کی گئی ودیا سری اسکیم کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کسان اگرمشکل میں ہیں تو ان کی مدد کرنے کےلئے حکومت کے پاس کوئی نظام موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا انتظامےہ پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔
Hello! I just would like to give a huge thumbs up for the great info you have here on this post. I will be coming back to your blog for more soon.
Excellent site. A lot of useful information here. I’m sending it to some pals ans also sharing in delicious. And obviously, thanks to your sweat!
I like the valuable info you provide in your articles. I’ll bookmark your blog and check again here frequently. I am quite sure I will learn a lot of new stuff right here! Good luck for the next!
so much excellent information on here, :D.
Saya senang menjadi pengunjung dari blog lengkap ini!, terimakasih atas informasi langka ini!
Some really nice and utilitarian information on this web site, likewise I believe the pattern contains good features.
Great write-up, I am regular visitor of one’s site, maintain up the excellent operate, and It’s going to be a regular visitor for a lengthy time.