urdu news today live

شہر کے وقار کو داغدار کرنے والوں کو خود احتسابی کرنی چاہیے:شےوکمار
بنگلورکی ترقی کے لےے 1.04لاکھ کروڑکامنصوبہ ،پانچ کارپورےشنوں کو50کروڑتک خرچ کی اجازت
بنگلور۔ 19 اکتوبر (سالارنےوز)ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو کے وقار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بنگلورو کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر ترقی کی منازل طے کر چکے ہیں، وہی آج شہر پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر صنعتکار کرن مجمدار شا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنگلورو کی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اپنی جڑوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔بروز اتوار کورمنگلا کے ویر یودھا پارک میں منعقدہ ”بنگلورو نڈےگے“ مہم کے تحت شہریوں سے مکالمہ اور شکایات سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ
تنقید جمہوریت کے لئے ضروری ہے، لیکن حد سے بڑھنا تباہی ہے۔ حکومت عوامی شکایات کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ ہم نے ایسا نظام بنایا ہے جہاں شہری موبائل ایپ کے ذریعے گڑھوں کی تصاویر اپ لوڈ کر کے حکومت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ میڈیا آزاد ہے اور اپنی رپورٹنگ کر رہا ہے، مگر کچھ لوگ تباہ کن حد تک تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاہم اپنا کام کر رہے ہیں، لیکن اپوزیشن اور کچھ عناصر بلاوجہ منفی تاثر پھیلا رہے ہیں۔ ہم دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں بھی سڑکوں کی حالت دکھا سکتے ہیں۔شیوکمار نے بتایا کہ بنگلورو کی پانچ کارپوریشنوں کو بغیر ٹینڈر کے 50 کروڑ روپے تک کے کاموں کی براہ راست منظوری کی اجازت دی گئی ہے۔ہر کارپوریشن کونسل 10 کروڑ روپے تک کے کاموں کی منظوری دے سکتی ہے۔کمشنر کو 3 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔اسٹینڈنگ کمیٹی کی حد 5 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
1.04 لاکھ کروڑ روپے کا ترقیاتی منصوبہ:نائب وزےراعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت نے بنگلورو کی جامع ترقی کے لئے 1.04 لاکھ کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں ٹنل سڑکیں، ایلیویٹڈ کاریڈار، ڈبل ڈیکر راستے، بفر روڈ، شہر کی خوبصورتی کے منصوبے اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس شامل ہیں۔انہوں نے کہاشہر کی آبادی 1.40 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، روزانہ 3 ہزار نئی گاڑیاں رجسٹر ہو رہی ہیں اور تقریباً 70 لاکھ افراد روزگار، تعلیم اور کاروبار کے لئے یہاں آتے ہیں۔تقریب میں 180 سے زائد شہریوں نے شکایات پیش کیں، جن میں شانتی نگر ہاو¿سنگ سوسائٹی، سینیٹری لائن، بارش سے متاثرہ علاقے، کورمنگلا میٹرو لائن، ایئرپورٹ بس سسٹم، بیلندور جھیل، فٹ پاتھ اور شجرکاری کے مسائل شامل تھے۔شیوکمار نے کہامیں اور وزیر رام لنگا ریڈی اکیلے بنگلورو کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ عوامی تعاون ضروری ہے۔ کوڑا کرکٹ کے نظم سے لے کر شہری منصوبہ بندی تک، سب کو حکومت کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے۔انہوں نے شہریوں کو تاکید کی کہ وہ اپنی جائیدادوں کا ریکارڈ درست کرائیں۔حکومت نے B کھاتے سے A کھاتے میں تبدیلی کی اجازت دی ہے۔ یہ آپ کی جائیداد کی قدر دوگنی کر دے گا، اور یہ عمل مکمل طور پر شفاف ہوگا۔شیوکمار نے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی بہبود کے لئے ہر سال 1 لاکھ کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔پانچ گےارنٹی اسکیموں کے لئے 52 ہزار کروڑ روپے۔کسانوں کو مفت بجلی کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو مہنگائی سے بچانے اور سماجی مساوات کے لئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے جاری سماجی، اقتصادی اور تعلیمی سروے میں بھرپور حصہ لیں۔یہ سروے مستقبل کے لئے اہم ہے۔ عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنی چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں شیوکمار نے کہاہم نے آر ایس ایس پر کوئی نیا اصول نہیں بنایا۔ ہم صرف 2013 میں جگدیش شٹر حکومت کے حکم کو دوبارہ نافذ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ قائم کر کے اچھی حکمرانی فراہم کرنا ہے، اور حکومت شہریوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

10 thoughts on “

  1. Hi there I am so glad I found your blog page, I really found you by accident, while I was researching on Digg for something else, Anyhow I am here now and would just like to say thanks a lot for a marvelous post and a all round thrilling blog (I also love the theme/design), I don’t have time to look over it all at the moment but I have book-marked it and also added in your RSS feeds, so when I have time I will be back to read more, Please do keep up the great work.

  2. I like this post, enjoyed this one thank you for putting up. “I would sooner fail than not be among the greatest.” by John Keats.

  3. Hello there, You have performed an excellent job. I will certainly digg it and individually recommend to my friends. I’m confident they’ll be benefited from this site.

  4. obviously like your website but you have to check the spelling on quite a few of your posts. Several of them are rife with spelling problems and I find it very troublesome to tell the truth nevertheless I’ll certainly come back again.

  5. I think other website proprietors should take this website as an model, very clean and fantastic user friendly style and design, let alone the content. You are an expert in this topic!

  6. Mengagumi kerja keras yang Anda curahkan ke website Anda dan informasi mendalam yang Anda sajikan. Sangat baik menemukan blog sesekali yang tidak berisi informasi lama yang diulang-ulang. Artikel yang hebat! Saya sudah menyimpan situs Anda dan memasukkan feed RSS Anda ke akun Google saya.

  7. Its like you read my mind! You appear to know so much about this, like you wrote the book in it or something. I think that you can do with some pics to drive the message home a bit, but instead of that, this is fantastic blog. A fantastic read. I will certainly be back.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *