urdu news today live

بےلگاوی کوآپریٹو بینک الیکشن میں ہنگامہ آرائی
جارکی ہولی برادران اور ساودی گروپ آمنے سامنے
بنگلور۔ 19 اکتوبر (سالارنےوز)بےلگاوی ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینک کے انتخابات کے دوران اتوار کو شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی، جب جارکی ہولی برادران کے گروپ اور رکن اسمبلی لکشمن ساودی کے گروپ کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ذرائع کے مطابق ساودی گروپ کے حامیوں نے الزام لگایا کہ جارکی ہولی گروپ نے ان کے ڈیلیگیشن فارم چرا کر ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ اسی معاملے پر دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی جو بعد میں ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ساودی گروپ کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ جارکی ہولی پینل کے امیدوار اپاصاحب کلگوڑے نے 40 ڈیلیگیشن فارم دینے سے انکار کر دیا، جس کے باعث ان کے حامی ووٹ نہیں ڈال سکے۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب دونوں فریقین کے درمیان نعرے بازی اور دھکّا م±کّی شروع ہوگئی۔ڈی سی پی نارائن بھرمنی فوراً موقع پر پہنچے اور حالات پر قابو پایا۔ انہوں نے ساودی گروپ کے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ الیکشن افسر کو باضابطہ شکایت درج کرائیں۔ بعد ازاں تقریباً پندرہ افراد نے کیمپ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس میں 24 ڈیلیگیشن فارم چوری ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔موقع پر کچھ دیر کے لئے شدید کشیدگی پھیل گئی اور سکیورٹی فورسز کو تعینات کرنا پڑا۔دوسری جانب، رامدرگ حلقے سے ملنّا یادواڑ نے 19 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے حریف ایس ایس دون کو 16 ووٹ ملے۔اسی طرح اتھنی حلقے میں لکشمن ساودی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 122 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جب کہ ان کے مخالف کو صرف 3 ووٹ ملے۔مبصرین کے مطابق، بلگاوی کوآپریٹو بینک کے انتخابات اب سیاسی رسہ کشی کا نیا میدان بن چکے ہیں، جہاں اثر و رسوخ اور اقتدار کی جنگ عروج پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *