کرناٹک میں بحال ہوں گے اسٹوڈنٹس یونین انتخابات
طرےقہ کار اور دیگرامور پر غور کرنے کے پی سی سی نے پینل بنایا: نائب وزیر اعلیٰ
بنگلورو۔27 نومبر (سالار نیوز)و: نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے اعلان کیا کہ کرناٹک حکومت ریاست میں طلبا یونینوںکے انتخابات کو دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن پر تشدد کے واقعات کے بعد 1989 میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس معاملے کا جائزہ لینےکےلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی اور انتخابات کی بحالی کے لیے اگلے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ شیوکمار نے قیادت کو فروغ دینے میں کیمپس انتخابات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مجھے اور وزیر اعلیٰسدارامیا کو ایک خط لکھا جس میں ہم سے طلبا کے انتخابات دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں غور کرنے کو کہا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آج اعلان کر رہا ہوں کہ ہم ایک چھوٹی کمیٹی بنائیں گے اور اس سے رپورٹ طلب کریں گے۔ کرناٹک میں پر±تشدد واقعات کے ایک سلسلے کے بعد 1989میں طلبہ کے انتخابات پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کی وجہ سے کالج کیمپس سے سیاسی جماعتوں سے وابستہ طلبہ کی تنظیمیں غائب ہوگئیں۔شیوکمار، جو کرناٹک کانگریس کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ سابق طلبہ لیڈروں کو کیمپس انتخابات کو واپس لانے کے فائدے اور نقصانات کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک ساتھ لایا جائے گا۔ شیوکمار نے کہا کہ ا±س وقت بہت سی مجرمانہ سرگرمیاں ہو رہی تھیں۔ایک طالب علم رہنما کے طور پر اپنے تجربے بیان کرتے ہوئے، شیوکمار نے سری جگد گرو رینوکاچاریہ کالج میں اپنے وقت کو یاد کیا۔ شیوکمار نے یاد کیا کہ کالج کے اپنے آخری سال کے دوران، ان کی سیاسی سرگرمی نے انہیں 1985 میں سابقہ ساتھنور حلقہ سے اپنا پہلا الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دلایا تھا۔شیو کمار نے مزید کہا کہ صرف 23 سال کی عمر میں، وہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے خلاف لڑے لیکن الیکشن ہار گئے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ طلبا کی قیادت کا جذبہ وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ کالج کے انتخابات رک گئے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے طلبا کی قیادت کے ذریعے آئے۔ وہ انتخابات ایک بڑی تحریک کی طرح تھے۔