جنسی ہراسانی کیس سے بری کرنے کے لئے پرجول ریونا کی درخواست مسترد
بنگلورو:4 اپریل(سالار نیوز)بنگلورو کی ایک خصوصی عدالت نے ہاسن کے سابق ایم پی پرجول ریونا کی طرف سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں بری ہونے کی درخواست کو، یہ کہتے ہوئے کہ الزامات طے کرنے کےلئے کافی مواد موجود ہے مسترد کر دیا۔سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پراجول ریونا کو پانچ خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا ہے۔ کرناٹک پولیس نے ان کے خلاف تین چارج شیٹ داخل کی ہیں۔ موجودہ معاملہ 2021میں کووڈلاک ڈاﺅن کے دوران ہاسن ضلع میں اس کے فارم ہاس اور بنگلورو کے بسوانا گڈی میں اس کی رہائش گاہ پر گھریلو ملازم کی مبینہ عصمت دری سے متعلق ہے۔جج سنتوش گجانند بھٹ، جنہوں نے موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے خلاف فوجداری مقدمات کی خصوصی عدالت کی صدارت کی،انہوں نے کہا کہ ریکارڈ پر رکھا گیا مواد مقدمہ کے اگلے مرحلہ میں آگے بڑھنےکےلئے کافی ہے۔ ریوانا کے اس استدلال کو مسترد کرتے ہوئے کہ کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)کے پاس چارج شیٹ داخل کرنے کا اختیار نہیں ہے، عدالت نے کہا کہ اس طرح کے طریقہ کار کے اعتراضات اس وقت متعلقہ نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اس کا موجودہ کام صرف اس بات کا جائزہ لینے تک محدود ہے کہ آیا دستیاب مواد الزامات کے تعین کی ضمانت دیتا ہے، نہ کہ کیس کی خوبیوں کا اندازہ لگانا۔دفاع کے اس دعویٰ پر کہ متاثرہ کی فارم ہاس میں ملازمت اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ صرف یہ حقیقت خود بخود اس کی گواہی کی توثیق نہیں کرتی ہے۔ جج سنتوش گجانن بھٹ نے نوٹ کیا کہ عدالت سے صرف یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقدمہ کو آگے بڑھانے کے لیے شک کی حد کا جائزہ لے گی۔عدالت نے کہا کہ جب کوئی عورت اپنی عفت کے حوالے سے کوئی بیان دیتی ہے تو اسے عام طور پر قبول کیا جانا چاہئے جب تک کہ جبر، بے ضابطگی یا من گھڑت کا واضح ثبوت نہ ہو۔ یہ عام فہم انداز میں سمجھا جانا چاہئے کہ کوئی بھی عورت عدالت کے سامنے اپنی عفت کے بارے میں بیان دینے کے لئے نہیں آئے گی جب تک کہ سچائی سے مجبور نہ ہو۔ابتدائی طور پر کے آر نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیس کی اب سی آئی ڈی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم پرجول کے خلاف دو دیگر مقدمات کے ساتھ تحقیقات کر رہی ہے۔