نئی دہلی:ٹی20 ورلڈ کپ میں جب ہندوستانی ٹیم کا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا تو کھلاڑیوں کے دلوں میں ضرور تڑپ اٹھی ہوگی۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کا درد تھا۔ آسٹریلیا نے گزشتہ سال 19 نومبر کوہندوستان سے ورلڈ کپ چھین لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے 19 نومبر کو T20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کافی حد تک بدلہ لے لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے لیے سیمی فائنل کھیلنا مشکل ہو گیا ہے۔
ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سپر۔8 کا میچ پیر کو سینٹ لوشیا میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی چال ناکام رہی۔ محکمہ موسمیات نے مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ اس مفروضے کی وجہ سے آسٹریلیا نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تھا۔ بارش ہوئی لیکن بادل نہیں برسے۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے رنز کی بارش کردی۔