urdu news today live
Headlines
daily salar hubli edition

کیااب اسرائیل اورحزب اللہ کےدرمیان جنگ ہوگی؟ وزیراعظم نیتن یاہو نےغزہ پردے دیابڑابیان

نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے حملے کم ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج مئی کے آغاز سے جنوبی سرحدی شہر رفح میں کارروائی کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے رفح میں حماس کو بھاری نقصان پہنچایا ہے

Read More

سکما میں نکسلیوں نےکیا آئی ای ڈی دھماکہ، دو فوجی شہید، کئی زخمی

واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے اے ایس پی آکاش راؤ نے بتایا کہ سکما ضلع کے جھگرگنڈہ علاقے میں کیمپ سلج اور ٹیکرگڈم کے درمیان تیما پور کے قریب اتوار کی دوپہر نکسلیوں نے سیکورٹی کے کام میں لگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔ اس دوران گاڑی میں موجود 201 کوبرا بٹالین کے ڈرائیور وشنو اور کانسٹیبل شیلیندر شہید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کی ٹیمیں فوراً پہنچ گئیں۔ دونوں شہید فوجیوں کی لاشیں جائے وقوعہ سے نکال لی گئی ہیں۔ فی الحال علاقے میں تلاش جاری ہے

Read More

بابری مسجدکی جگہ لفظ”تین گنبد ڈھانچہ”کےالفاظ لکھنے کےفیصلہ پراسدالدین اویسی کااعتراض ،NCERTسےکی یہ مانگ

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے 12ویں اور 11ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ جس میں NCERT نے 12ویں کلاس کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب سے لفظ ‘بابری مسجد’ کو ہٹا دیا ہے۔ اس کی جگہ ‘تین گنبد ڈھانچہ’ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ اب کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس کو لے کر این سی ای آر ٹی اور مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

در اصل ، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے موجودہ لوک سبھا ایم پی اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ این سی ای آر ٹی نے بابری مسجد کی جگہ “تین گنبد ڈھانچہ” کے الفاظ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے ایودھیا کے فیصلے کو “اتفاق رائے” کی مثال کے طور پر بیان کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اویسی نے مزید کہا کہ ہندوستان کے بچوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کو ایک “سنگین مجرمانہ فعل” قرار دیا ہے۔

Read More

آلو، پیاز اور ٹماٹر کے بعد اب دالیں بھی ہوئی مہنگی، قیمتوں میں 11 فیصد کااضافہ

جون کے مہینے میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں چنے کی دال کی قیمت میں 11 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیاز کی قیمت میں 67 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Read More

عتیق احمدکےبھائی اشرف احمدکی اہلیہ زینب فاطمہ کے پرتعیش گھر پرچلابلڈوز، پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کی کارروائی

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو دوپہر 12 بجے انہدام کا عمل شروع کیا۔ منہدم ہونے والے مکان کی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ وقف بورڈ کی اراضی پر بنائے گئے اس غیر قانونی مکان کو گرانے کے سلسلے میں پی ڈی اے نے پہلے ہی اپنی تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل کر لی تھی

Read More

 ریل سفر کومحفوظ اوربہتربنانے کے لیے وزارت ریل نے کیا اقدامات کیے ہیں؟

ان اقدامات کے نتیجے میں، ٹرین حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو 2004-2014 میں 171 سالانہ سے کم ہو کر 2014-2024 میں 68 سالانہ رہ گئی ہے۔ حکومت ٹرین آپریشن کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

Read More