urdu news today live

ریاست کی 3.42کروڑ آبادی کا سروے پورا ہو گیا
بنگلورو۔3 اکتوبر(سالار نیوز)کرناٹک میں جاری ذات پات مردم شماری کا کا بجز گریٹر بنگلور واتھارٹی کی حدود کے ریاست کے دیگر علاقوں میں کافی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفترسے جاری اعداد وشمار کے مطابق بنگلورو کو چھوڑ کر ریاست کے تمام اضلاع میں سروے کا کام اب تک 63فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ ےہ بتایا گیا ہے کہ ریاست بھر میں بنگلور و کے بجز 1.43کروڑ مکانات کا سروے کرنے کا نشانہ طے کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2اکتوبر 2025کی شام تک 81,27,206مکانات کے سروے کا کام پورا ہو چکا تھا جبکہ 3اکتوبر کو مزید 9,35,044مکانات کا سروے پورا ہو گیا اس کے ساتھ ہی ریاست میں سروے کئے گئے مکانات کی تعداد 90,61,880تک جا پہنچی۔اس سروے کے دوران اب تک ریاست کی 3.42کروڑ کی آبادی کے بارے میں معلوما ت ےکجا کی جا چکی ہیں ۔ اس حساب سے اب تک 63.03فیصد سروے کا کام پورا ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *