urdu news today live

بی جے پی سے مفاہمت ہمےشہ رہے گی: دیوے گوڈا
بنگلورو۔3 اکتوبر(سالار نیوز)سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس ) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ ریاست میں آنے والے تمام انتخابات میں جنتا دل(ایس ) کی بی جے پی کے ساتھ مفاہمت برقرار رہے گی۔ جمعہ کے رو ز پارٹی کے دفتر جے پی بھون میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیوے گوڑ ا نے اس سوال پر کہ کیا آنے والے بلدی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ ان کی پارٹی کی مفاہمت برقرار رہے گی انہوں نے جواب دیا کہ ریاست میں آنے والے تمام انتخابات میں جے ڈی ایس کی بی جے پی کے ساتھ مفاہمت برقر ار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ جے ڈی ایس کی مفاہمت کے ختم ہوجانے کے بارے میں قیاس آرائیاں بالکل بے بنیاد ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات کے ساتھ ساتھ گریٹر بنگلور اتھارٹی کے بلدی اداروں کے انتخابات میں بھی بی جے پی اور جنتا دل(ایس ) کا اتحاد برقرار رہے گا۔ اس کے بعد اس اتحاد کو اگلے اسمبلی انتخابات کےلئے آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور ان کے درمیا ن جو خوشگوار تعلقات ہیں ان کو کوئی بھی بدل نہیں سکے گا۔ مودی کے ساتھ گزشتہ دس سال سے ان کے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور آئندہ بھی برقرار رہیں گے۔دیوے گوڑا نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران انہوں نے کبھی وزیر اعظم مودی کے بارے میں کوئی غیر ضروری بیان بازی یا تنقید نہیں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *