urdu news today live

دھرمستھلا معاملے مےں اےس آئی ٹی جانچ جاری رہے گی :وزےر داخلہ
وقت کی حد، عبوری رپورٹ ےا معاملہ سی آئی ڈی کے حوالے کرنے پر کو ئی بات نہےںہو ئی
بنگلورو۔23ستمبر (سا لار نےوز) وزےر داخلہ ڈاکٹر جی پرمےشور نے کہا کہ دھرمستھلا معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ جاری رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ وقت کی حد مقرر کرنے، عبوری رپورٹ حاصل کرنے یا سی آئی ڈی کو جانچ سونپنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے پرمےشور نے اس بات کی جانکاری دی اور بتاےا کہ ےہ اےک بڑا معاملہ ہے۔ سچائی سامنے لانے کے دوران اگر کسی کو کوئی پریشانی، جان کا خطرہ یا دیگر خدشات درپیش ہیں تو حکومت ضروری تحفظ فراہم کرے گی۔ وزےر داخلہ نے کہا کہ اگر چنایہ کی بیوی نے یہ کہتے ہوئے تحفظ طلب کیا ہے کہ وہ جان کے خوف میں ہے تو پولیس ضروری کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ےہ معاملہ سی آئی ڈی کو سونپنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، ایس آئی ٹی سے ہی جانچ جاری رہے گی۔انہوںنے بتاےا کہ عبوری رپورٹ یا چارج شیٹ ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوںنے افسران کو جانچ جلد مکمل کرنے کی ہداےت دی ہے ،لیکن حکومت نے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دستیاب شواہد کی بنیاد پر جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پرمےشور نے بتاےا کہ دسہرہ تہوار کے معاملے کو لے کر طویل عرصے سے موجود الجھن کل دور ہو گئی۔وزےر اعلیٰ سدارامےا کی موجودگی میں بوکراےوارڈ ےافتہ کنڑا مصنفہ بانو مشتاق نے دسہرہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رےاست کےلئے اےک نمونہ ہے ۔ بانو مشتاق اور وزیر اعلیٰ چامنڈیشےوری دےوی پر پھول چڑھائے اور ریاست کی بھلائی اور سب کی خوشحالی کی دعا کی۔ انہوںنے بتاےا کہ مذہب سے قطع نظر امن و سکون کی دعا کرنا فطری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دسہرہ کا افتتاح بغیر کسی اختلاف اور الجھن کے کیا گیا۔انہوں نے بتاےا کہ آج ٹمکور میں منعقد ہونے والی نوراتری اور دسہرہ تقریبات کے دوسرے دن انہوںنے اپنے خاندان کے ساتھ مذہبی تقریبات میں شرکت کی اور ریاست میں اچھی فصل اور بارش کی دعا کی۔ پرمےشور نے کہا کہ کئی افراد سماجی ،اقتصادی اور تعلیمی سروے پر سوال اٹھاتے ہوئے عدالت گئے ہیں۔ انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ عدالت میں کیا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کابینہ میں ردوبدل کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *