urdu news today live

معاشرے کے بکھرے ہوئے رشتوں کو مضبوط کرنا علمائے کرام کی ذمہ داری
نئی نسل کو بچانا ہے تو انہےں دےن سے واقف کرائےں :مولانا محمود مدنی
بنگلورو28ستمبر(سالار نےوز) جمعےت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے رشتے بکھر رہے ہےں ان کو مضبوط کرنا علمائے کرام کی اہم ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہا کہ بکھر تے رشتوںکو آپس مےں جوڑنا بہت بڑا کام ہے ،اس مشن کو جمعےت علماءلے کر چل رہی ہے ۔ جمعےت علماءکرناٹک کے زےر اہتمام مودی مسجد مےں علماءکرام کےلئے پری مےرےج کونسلنگ ”فےملی فسٹ “تربےتی کارگاہ مےں شرکت کر تے ہوئے مولانا محمود مدنی نے ان خےالات کا اظہار کےا اور کہا کہ معاشرے مےں جو برائیاں بڑھتی جارہی ہےں اس کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے، اس لئے علماءکرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جانب توجہ دےں او ر ان برائےوں کے خاتمے کےلئے جد وجہد کرےں ۔ انہوںنے کہا کہ عہدہ پر رہ کر کام کرنا بہتر ہے کہ عہدے سے ہٹ کر کام کرےں ۔مولانا نے علماءکرام کو آواز دی کہ وہ ےہ عز م کرےں کہ ملت کی آبرو بچانی ہے، اگر اس پر کام کےا جائے تو معاشرے سے برائےاں ختم ہوتی دکھائی دےں گی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ملک مےں تقرےباً8کروڑ بچے ہےں ،ان بچوں کو دےن سکھانے کا انتظام ہو نا چاہئے، اس کےلئے منظم طرےقے سے کام کرنا ہوگا ۔ انہوںنے علماءکرام سے کہا کہ اگر آپ انبےاءکے وارث ہیں تو دےنی علوم کے ساتھ ساتھ معاشر ے مےں بڑرہی برائےوں کو دور کرنے کی جانب توجہ دےنی ہو گا ۔ مولانا نے کہا کہ اگر گھر کی عورتوں کو تےار کےا جائے تو وہ دےگر عورتوں مےں اصلاح کا کام کرےں گی جس سے معاشرے مےں بہتری دےکھی جاسکتی ہے۔ محمود مدنی نے کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ سکہ کے دو رخ ہوا کر تے ہےں لےکن جمعےت کے بزرگوں نے مدارس اسلامےہ ، دعوت و تبلےغ اور جمعےت کو سکہ کے تےن پہلو بتاےا ہے جس پر ہر اےک کو عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم کسی بھی کام مےں غفلت برتےں تو نقصان ملت کا ہی ہوگا ۔ اس موقع پر تربےتی کارگاہ سے متعلق تفصےلات پےش کر تے ہوئے جمعےت علماءکرناٹک کے صدر مفتی محمد افتخار قاسمی نے بتاےا کہ معاشرے مےں طلاق اورخلع کے معاملات بڑھنے لگے ہےں جو بہت ہی افسوناک بات ہے ،اس بات کو مد نظر رکھ کر جمعےت علماءنے نامور علمی اور سماجی شخصےت ممبئی کے رہنے والے مولانا مفتی اشفاق سے معاہدہ کےا ہے جو علماءکرام کو ”فےملی فسٹ“ مےرج کونسلنگ کے سلسلے مےں تربےت دےں گے ۔انہوںنے بتاےا کہ تربےت حاصل کرنے والے علماءکرام کو طلاق ،خلع سمےت دےگر برائےوں کے معاملات کو ختم کرنے مےں کافی مدد ملے گی۔ مفتی صاحب نے بتاےا کہ اس 24گھنٹے والے تربےتی پروگرام مےں رےاست کے تمام اضلاع سے تقرےباً450علماءکرام نے شرکت کر تے ہوئے استفاد کررہے ہیں ۔انہوںنے بتاےا کہ معاشرے مےں اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت ہے ،کےونکہ آج کے بچوں اور بڑوں مےں موبائل فون کی وجہ سے تمام رشتے ختم ہورہے ہےں، اس کے علاوہ نشے کی لت نہ صرف لڑکوں مےں بلکہ لڑکےوں مےں بھی زےادہ دکھائی دے رہی ہے، اس لت کو اگرفوری طور پر ختم نہےں کےا گےا تو نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر کھڑی ہو جائے گی ۔ مولانا نے کہا کہ تمام رےاستوں اور صوبے کے جمعےت علماءکے عہدےداران کی معےاد ختم ہو چکی ہے، اس لئے رےاست کے عہدےداروں کے انتخابات 29ستمبر کو ہونے والے ہےں ،ان انتخابات کی نگرانی جمعےت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کرےں گے ۔ مفتی صاحب نے بتاےا کہ انتخابات مےں ضلع کے عہدےداران ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے ۔انہوںنے بتاےا کہ معاشرے مےں بگاڑ کو ختم کرنا ہے تو علماءکرام کو اس جانب بھی توجہ دےنی ہو گی۔ اس موقع پر مدرسہ شاہ ولی اللہ کے مہتمم مولانا محمد زےن العابدےن بھی حاضر تھے ۔
رےاست کی کانگرےس حکومت کی گےارنٹی اسکےموںسے عوام کوفائدہ
اسکےمےں مزےد بہتر طرےقے نافذ کی جائےں تو زےادہ موثر ہوںگی۔سروے رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *