
سماجی سروے میں شرکت کےلئے عوام پر کوئی جبر نہیں
بنگلورو۔29 ستمبر (سالارنیوز)کرناٹک ریاستی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے ذریعہ شروع کیا گیا سماجی اور تعلیمی سروے 22 ستمبر 2025 سے جاری ہے۔ اگرچہ سروے میں ریاست کی پوری آبادی کا احاطہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے، لیکن یہاں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ شہریوں،گھر والوں کی شرکت رضاکارانہ ہے اور ان کی طرف سے معلومات کو ظاہر کرنے کے لئے کوئی جبر نہیں ہے۔پسماندہ طبقات کمیشن کے چیرمین مدھو سودھن نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ 28ستمبرکو بعض عوامی نمائندوں نے ایک بیان دیا ہے، جو اخبارات اور دیگر میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سروے میں حصہ نہیں لیں گے اور انہوں نے عوام کو بھی شرکت نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔