urdu news today live

حج ویٹنگ لسٹ 1سے3411تک منظور،مزید منظوریوں کی امید: ذوالفقار ٹیپو
بنگلورو۔29 ستمبر (سالارنیوز)امسال سفر حج بیت اللہ کےلئے حج کمیٹی کے ذریعے درخواست دینے والے احباب میں سے ویٹنگ لسٹ نمبر 1سے3411کو ےہ خوش خبری دی گئی ہے کہ ان کے سفر حج بیت اللہ کو منظوری مل چکی ہے۔کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے’سا لار ‘ کو بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے ےہ اطلاع دی گئی ہے کہ کرناٹک سے سفر حج کےلئے درخواست دینے والے 7996عازمین کا قرعہ کے مرحلہ میں انتخاب عمل میں آگیا۔ اس کے بعد ریاست سے جتنے لوگوں نے حج کےلئے درخواست دی تھی ان میں سے 9818کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ ان کو قرعہ کے بعد الاٹ کئے گئے وےٹنگ لسٹ نمبروں کی مطابقت سے اب 1سے3411کو سفر پر جانے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ذوالفقار ٹیپو نے ویٹنگ لسٹ میں سے منتخب ہونے والے عازمین سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی پےشگی رقم جمع کروائیں اور اس کی پے ان سلپ کے ساتھ تمام دستاویزات کو حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کروائیں ۔ اگر اس میں دشواری ہو رہی ہے تو وہ ریاستی حج کمیٹی کے عملے سے مدد لے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی جن 1500کے قریب عازمین نے اپنے دستاویزات اپ لوڈ نہیں کروائے ہیں ان کے دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی عازمین بھی جتنی جلدی ہو سکے اپنے دستاویزات اپ لوڈ کروائیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کرناٹک کے حج کوٹے میں اور بھی اضافہ ممکن ہے ۔ آنے والے دنوں میںو یٹنگ لسٹ میں شامل مزید عازمین کا سفر منظور ہوجانے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ میں منتخب ہونے والے تمام عازمین اپنی پےشگی رقم 11اکتوبر 2025تک ادا کر سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *