
کرایہ دار ہو یا مالک مکان ۔ سب ہو جائیں ہشیار! نیا قانون نافذ
کرایہ کنٹرول ایکٹ مےںترمیم ۔ سب لیٹنگ ےابے دخلی پر 50ہزارجرمانہ، جیل کی شرط ختم
بنگلورو۔2 اکتوبر (سالارنےوز)رےاستی حکومت نے کرایہ داری سے متعلق قوانین میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں، جن کے تحت کرایہ سے جڑے تنازعات پر قید کی سزا کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، لیکن جرمانوں میں 10 سے 20 گنا تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے ان ترامیم کی منظوری گزشتہ ہفتے دی، اور توقع ہے کہ یہ ترامیم بیلگاوی میں ہونے والے سرمائی اجلاس میں اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔یہ تبدیلیاں مرکزی حکومت کے ”جن وشواس ایکٹ 2025۔ کے مطابق کی گئی ہیں، جس کا مقصد معمولی جرائم کے لیے قید کی سزائیں ختم کر کے صرف مالی جرمانوں اور وارننگز کو فروغ دینا ہے۔اب کرایہ سے متعلق بیشتر معاملات پر ایک ماہ کی قید کی سزا نہیں دی جائے گی۔ تمام معاملوں کو صرف مالی جرمانوں کے تحت لایا گیا ہے۔نئی ترامیم کے مطابق کراےہ سے متعلق شکایات کے معاملوں پر بھاری جرمانے لاگو ہوں گے۔کرایہ دار کی جانب سے غیر مجاز سب لیٹنگ پرپہلے 5ہزار روپے تک جرمانہ یا قید، اب 50ہزار روپے تک کا جرمانہ۔مالک مکان کی جانب سے غیر قانونی بے دخلی پرپہلے 5ہزار روپے یا قید، اب 50ہزار روپے تک یا جمع شدہ ایڈوانس کرایہ کا دوگنا۔کرناٹک حکومت کی نئی ترامیم کے تحت رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور بروکرز کو بھی کرایہ داری قوانین کے دائرے میں لا دیا گیا ہے۔ اگر کوئی ایجنٹ رینٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت اپنا اندراج کرانے میں ناکام رہتا ہے تو اس پر روزانہ 20ہزارتک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یہ سخت اقدام رجسٹریشن کے عمل کو لازمی اور مو¿ثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کرایہ داری کے معاملات میں شفافیت لائی جا سکے اور جعلی یا غیر مجاز بروکرز کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ریاستی حکومت نے رینٹ ریگولیٹرز کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے۔ اب منسپل علاقوں میںاسسٹنٹ کمشنرزاوردیہی علاقوں میں تحصیلدارکو رینٹ ریگولیٹر مقرر کیا گیا ہے، جنہیں کرایہ کے تنازعات پر جلد اور مو¿ثر فیصلے کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے عدالتی نظام پر بوجھ کم ہوگا اور کرایہ داروںا ور زمینداروں کو بروقت انصاف ملے گا۔ان ترامیم کا مقصد کرایہ دار اور مالک مکان دونوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔کرایہ دار غیر قانونی بے دخلی سے محفوظ ہوں گے۔مالک مکان غیر مجاز سب لیٹنگ سے بچ سکیں گے۔رینٹ ریگولیٹرز کے ذریعے فوری کارروائی ممکن ہوگی۔کرناٹک میں کرایہ داری سے متعلق قوانین میں یہ تاریخی تبدیلیاں ریاست میں کرایہ داری نظام کو شفاف اور منصفانہ بنانے کی سمت ایک بڑا قدم سمجھی جا رہی ہیں۔ اب کرایہ دار اور مکان مالک دونوں قانون کی خلاف ورزی کے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر مجبور ہوں گے۔