urdu news today live

گاندھی کے خوابوں کابھارت بنانے نکلے گی کانگرےس،نئی مہم کاآغاز
پارٹی کی تنظیمِ نو کا اعلان: 16 اضلاع کے صدور کی تبدیلی،پارٹی منظم کرےں انتشارنہ پھےلائےں:شےوکمار
بنگلورو۔ 2 اکتوبر (سالارنےوز)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے گاندھی جینتی کے موقع پر پارٹی کی تنظیمِ نو اور نظریاتی مہمات سے متعلق کئی اہم اعلانات کئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ریاست کے 16 اضلاع میں نئے ضلعی صدور کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے، اور آئندہ دسہرہ پر ایک ہزار پارٹی کارکنوں کو اعزاز کے طور پر مدعو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی گاندھی جیوتی جلوس کے نام سے ایک نئی مہم شروع کی جائے گی تاکہ گاندھی جی کے نظریات کو نوجوان نسل تک پہنچایا جا سکے۔کے پی سی سی دفتر میں منعقدہ گاندھی جینتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ کئی ضلعی صدور برسوں سے اپنے عہدوں پر فائز ہیں، اور ان میں سے چندکارپوریشن بورڈز کے صدر بھی ہیں۔ ایسے میں نئی قیادت کو موقع دینا ضروری ہو گیا ہے۔ اسی لئے ہم نے 16 اضلاع میں تنظیمی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار صدور کے انتخاب کا طریقہ مختلف ہوگا۔ ریاستی اور قومی سطح کے رہنماو¿ں کو ہر ضلع میں بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ زمینی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔میں نے بھی ایک ٹیم بھیجی تھی، لیکن بعد میں اعلیٰ کمان نے فیصلہ کیا کہ ٹیم دہلی سے آئے گی، اس لیئے فی الحال یہ عمل روک دیا گیا ہے۔شیوکمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئندہ دسہرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کرے گی، جس میں ان کارکنوں کو مدعو کیا جائے گا جنہوں نے پارٹی کے لئے مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں۔ہم پارٹی کے وفادار اور محنتی کارکنوں کو عزت دینا چاہتے ہیں۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس تقریب میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ اس عظیم قومی تہوار کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی نے گاندھی جیوتی جلوس کے نام سے ایک نظریاتی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جلوس ریاست کے ہر اسمبلی حلقے میں نکالا جائے گا۔مہاتما گاندھی ہندوستان کے لئے روشنی کا چراغ ہیں۔ آئیے ان کے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کریں۔ ہم نے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ امن، عدم تشدد، سچائی اور بقائے باہمی جیسے اصولوں کو نئی نسل تک پہنچایا جا سکے۔اس اہم مہم کی نگرانی کے لئے جی سی چندرشیکھر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جو تمام حلقوں میں پارٹی عہدیداروں سے رابطہ کریں گے اور جلوس کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیں گے۔شیوکمار نے کہا کہ صرف تنظیمی سطح پر نہیں، بلکہ کارپوریشن بورڈ کے صدر کے طور پر مقرر کئے جانے والے افراد کو بھی عملی سیاسی کردار ادا کرنا ہوگا۔ہر کارپوریشن صدر کو کم از کم چار اسمبلی حلقوں کی ذمہ داری دی جائے گی، تاکہ وہ پارٹی کی طاقت کو زمینی سطح پر منظم اور مو¿ثر انداز میں بڑھا سکیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ پارٹی یونٹس کے ساتھ ہم آہنگی قائم کریں اور ہر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔اپنے خطاب میں ڈی کے شیوکمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اب ہماری گارنٹی اسکیموں کی نقل کر رہی ہے اور انہیں اپنا بتا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کانگریس کی اسکیمیں، تعلیم، روزگار، آدھار، فلاحی اسکیمیں ،سب آئینی دائرہ کار میں آتی ہیں اور عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتی ہیں۔ بی جے پی یا کوئی اور پارٹی ان میں تبدیلی نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی اگر حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہے تو اسے گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے آ کر کھڑا ہونا چاہیے، کیونکہ گاندھی جی کا نظریہ کانگریس کا نظریہ ہے ۔ بی جے پی کا نہیں۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ شیوکمار نے واضح کیا کہ پارٹی میں شراکت داری صرف تنظیمی اور کارپوریشن بورڈز کی سطح پر ہے، حکومت کے دائرے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ہم ذمہ داریوں کو بانٹیں گے اور سب کی حوصلہ افزائی کریں گے، لیکن یہ صرف پارٹی کی تنظیم تک محدود ہے۔ اس حوالے سے کوئی غیر ضروری سیاسی بحث نہیں ہونی چاہیے،پاورشےئرنگ پرکوئی معاملہ نہ اٹھائے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور میں اعلیٰ کمان کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔کانگریس پارٹی نے مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر نہ صرف ان کے نظریات کی ترویج کے لئے بڑے پیمانے پر مہمات کا آغاز کیا ہے بلکہ ریاست میں تنظیمی تبدیلی کے تحت نئی قیادت کو آگے لانے کی راہ بھی ہموار کر دی ہے۔ ڈی کے شیوکمار کے اعلانات سے واضح ہے کہ پارٹی، زمینی سطح پر خود کو مضبوط کرنے، کارکنوں کو عزت دینے اور نظریاتی وابستگی کو اجاگر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *