urdu news today live

اتر پردیش کے کانپور ضلع میںآئی لو محمد کا بینر لگائے جانے کے بعد پولیس کی طرف سے کی گئی کاروائی پر احتجاج کرنے کے لیے ملک بھر میں ان دنوں الگ الگ پیمانے پر تحریکیں جاری ہیں کرناٹک میں بھی کئی مقامات پر مسلمانوں نے اتر پردیش پولیس کی کاروائی پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے شہر بنگلور میں بھی اس سلسلے میں پرامن تحریک چلانے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلمانوں کے عشق پر سوال اٹھانے والی طاقتوں کو آئین اور قانون کے دائرے میں جواب دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کے لیے جمعرات کی شام مولانا آزاد بھون وسنت نگر میں ایک میٹنگ طلب کی گئی وزیر برائے ہاو¿زنگ اقلیتی بہبود و اوقاف ضمیر احمد خان کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور مختلف اداروں اور انجمنوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی ۔کرناٹک کے داو نگیرے میں آئی لو محمد کا بینر لگائے جانے کے بعد گزشتہ روز ہوئی کشیدگی کے سبب ریاست کے دیگر علاقوں میں ایسا ماحول پیدا نہ ہونے پائے اس کا خیال رکھتے ہوئے پرامن تحریک چلانے کے بارے میں اس میٹنگ میں مشاورت کی گئی میٹنگ میں مولانا مقصود عمران رشادی ، وزیراعلی کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد ،رکن کونسل عبدالجبار اور شہر کے مختلف اداروں اور انجمنوں کے ذمہ داروں اور بڑی تعداد میں علماءکرام نے شرکت کی اور اپنے مشورے پیش کئے

4 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *