urdu news today live

سالہ طالبہ دھنو شری ٹپرکی زد میں آکر ماری گئی
بنگلورو۔29 ستمبر (سالارنیوز)شہر بنگلورو کی خراب سڑکوں نے ایک اور جان لے لی ہے۔ شہر کے بودی گیرے کراس کے قریب سڑک کے گڈھے سے بچنے کی کوشش میںایک طالبہ ٹپر لاری کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔بتایا جاتا ہے کہ 22سالہ طالبہ دھنو شری اسکوٹی پر کہیں جا رہی تھی کہ سڑک کے گڈھے سے بچنے کےلئے وہ مڑی ،اسی آن میں ایک تیز رفتار ٹپر لاری نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹپر کا ڈرائیور رکے بغیر فرار ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور دھنو شری کی لاش کو اسپتال روانہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *