urdu news today live

سروے زور پکڑنے لگا، اب تک40لاکھ مکانوں کا سروے مکمل
ہاوےری مےں سب سے زےادہ45فےصد، جبکہ اڈپی مےں صرف 15فےصد
بنگلورو۔30ستمبر(سالار نےوز) سماجی ، تعلیمی اور معاشی سروے دن بہ دن زور پکڑ رہا ہے، اب تک 40 لاکھ مکانوں کا سروے مکمل کر لےا گےا ہے ۔سروے کےلئے نشاندہی کئے گئے اےک کروڑ 43لاکھ 77ہزار 978مکانوں مےں سے اب تک40لاکھ7ہزار 354گھروں کا سروے مکمل کر لےا گےا ہے جس کا27.87 فیصد رہا ہے۔ 7اکتوبر کو سروے مکمل کرنے کی آخر تارےخ ہے اس لئے بقےہ آٹھ دنوں میں 1.03 کروڑ سے زیادہ مکانات (77.13 فیصد) کا سروے ہونا باقی ہے۔ سروے کے پہلے چار یا پانچ دن سرور، نیٹ ورک، ایپ کے مسائل اور شمار کنندگان کے مکمل طور پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے سست رہے۔ جس سے ناراض وزیر اعلیٰ سدارامیا نے گذشتہ جمعہ کو افسران کا اجلاس کےا اور سروے کے زیر التواءمکانات میں روزانہ 10 فیصد (11.85 لاکھ مکانات) کا سروے کرنے کی سخت ہد اےت دی تھی ۔ہفتے کے روز 8 لاکھ سے زیادہ مکانات کا سروے کیا گیا لیکن وزیر اعلیٰ کے مقرر کردہ 10 فیصد مکانات کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں ہو سکا۔ تاہم اتوار اور پیر کے دن 12 لاکھ سے زیادہ گھروں کا سروے کیا گیا جو ہدف سے زیادہ ہے۔
3 اضلاع میں سروے 40 فیصد سے تجاوز کر گیا:
ہاویری، گدگ اور کوپل اضلاع میں سروے کا کام 40 فیصد سے تجاوز کر گیا ۔ہاوےری مےں 44.93 فیصد مکانات کا سروے کیا گیا ہے۔کوپل مےں44.22فےصد اور گدگ ضلع مےں40.30فےصد مکانوں کا سروے مکمل کر لےا گےا ہے جبکہ اڈپی مےں سب کم15فےصد ہی سروے ہو سکا ہے ۔
عوام سروے مےں دلچسپی دکھائےں: اےشور کھنڈرے
وزےر برائے جنگلات اےشور کھنڈرے نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بتایا کہ ذات پات کی مردم شماری میں لوگوں کا حصہ لینا لازمی نہیں ہے۔ انہوںنے رےاستی عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سروے مےں دلچسپی دکھائےں ۔ تاہم ریاستی حکومت نے ان سے اس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *