urdu news today live

پاکستان کےساتھ بات چیت کادورختم، ہم خاموش رہنے والےنہیں۔۔۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکرکابڑابیان

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا، ‘پاکستان کے ساتھ بلاتعطل بات چیت کا دور ختم ہو گیا ہے، جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے، آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا ہے، تو مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کیسے نمٹ سکتے ہیں۔ ایسے میں اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتے ہیں؟ جے شنکر نے مزید کہا کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

Read More

’دیدی ہمیں لال آنکھیں مت دکھائیے‘ وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو کیا خبردار، جانئے پورا معاملہ

سندیپ گھوش کے خلاف کارروائی
ادھر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ آئی ایم اے ہیڈکوارٹر کے قومی صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کی تشکیل کردہ تادیبی کمیٹی نے متفقہ طور پر آئی ایم اے کلکتہ برانچ کے نائب صدر ڈاکٹر سندیپ گھوش کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read More

جموں و کشمیر الیکشن: دوبے پر بھاری پڑے شرما، ماتا ویشنو دیوی سیٹ پر بی جے پی نے کیوں تبدیل کیا امیدوار؟

قبل ازیں پیر کو بی جے پی نے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنی پہلی فہرست میں 15 امیدواروں اور دوسری فہرست میں ایک امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں اور جموں خطہ کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے پی نے اب تک جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی تینوں فہرستوں میں کل ملا کر 45 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

Read More

حزب اللہ نے داغے 300 راکٹ، اسرائیل نے بھیجے 100 جیٹ، مشرق وسطی میں نئی جنگ کی آہٹ سے لرزی دنیا

مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کی آہٹ سے اتوار کو پوری دنیا لرز اٹھی۔ یہاں حزب اللہ نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے۔ وہیں دوسری طرف اسرائیلی فوج نے 100 لڑاکا طیاروں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

Read More

ایل او سی پر آمدورفت، جماعت اسلامی سے پابندی ہٹانا، جموں وکشمیر میں پی ڈی پی کا انتخابی منشور، محبوبہ مفتی نے کئے کئی بڑے وعدے

لیکشن کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں جن میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے، جب کہ کل 20.7 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں، جن کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیان ہے۔

Read More

جموں و کشمیر میں الگ پرچم، آرٹیکل 370، 35 اے، پاکستان سے بات، امت شاہ نے راہل گاندھی سے پوچھے 10 سوالات

جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے امت شاہ نے ایک الگ پوسٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35A کو ہٹانے کے بعد سالوں سے دلتوں، قبائلیوں، پہاڑیوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک کو ختم کرکے انہیں ریزرویشن دینے کا کام کیا ہے۔ کیا راہل گاندھی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے منشور میں مذکور دلتوں، گجروں، بکروالوں اور پہاڑیوں کے ریزرویشن کو ختم کرنے والی ریزرویشن مخالف تجویز کی حمایت کرتے ہیں؟ نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کو ملک کے سامنے اپنی ریزرویشن پالیسی واضح کرنی چاہئے۔

Read More