
اپوزیشن جماعتوں نے اٹھاےا فائدہ:پئی کے الزامات کو اپوزیشن جماعتوں نے فوراً ہاتھوں ہاتھ لیا اور کانگریس حکومت کو بدعنوان قرار دینے کے لیے ان الزامات کا استعمال کیا۔ بی جے پی اور دیگر اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ بزنس مین جیسے افراد کی باتیں حکومت کی اصل حالت کو ظاہر کرتی ہیں۔جہاں ایک طرف موہن داس پئی کا دعویٰ ہے کہ وہ ریاست میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں، وہیں کانگریس حکومت ان پر سیاسی تعصب اور بی جے پی کی پشت پناہی کا الزام لگا رہی ہے۔اس تنازع نے ریاست میں بدعنوانی کے مسائل اور سیاسی دراڑوں کو ایک بار پھر منظر عام پر لا کھڑا کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت ان الزامات کا سامنا کیسے کرتی ہے، آیا کوئی آزادانہ جانچ ہوگی یا یہ صرف ایک اور سیاسی ہنگامہ بن کر رہ جائے گا۔
سماجی و تعلیمی سروے کی مدت میں4دن کی توسیع کافی ہے
اضلاع مےں 50تا80فےصدمکمل، ممکنہ توسےع پر فیصلہ آج متوقع: وزےرداخلہ
بنگلور۔6 اکتوبر(سالارنےوز)ریاست میں جاری سماجی و تعلیمی سروے کی مدت میں توسیع کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا ہے۔ وزیراعلیٰ سدارامیا منگل کو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔ موجودہ شیڈول کے مطابق یہ سروے 7 اکتوبر منگل کے روز مکمل ہونا ہے، تاہم کئی اضلاع میں ابھی تک سروے مکمل نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث اس کی مدت میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سروے کی مدت میں چار دن کی توسیع کی جائے تو ریاست بھر میں کام مکمل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ اضلاع میں تکنیکی مسائل اور دیگر وجوہات کی بنا پر سروے کی رفتار سست رہی، تاہم یہ ضروری ہے کہ سروے 100 فیصد مکمل ہو۔یہ درست ہے کہ کچھ اضلاع میں کنفیوژن ہے، لیکن سروے مکمل ہونا بہت اہم ہے۔ وزیراعلیٰ اس سلسلے میں فیصلہ کریں گے۔ ذات پر مبنی سروے پر مختلف آرا ہیں، لیکن حکومت کو وہی کرنا ہے جو عوامی مفاد میں ہو۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری اس سماجی و تعلیمی سروے کو لے کر کچھ عوامی تحفظات اور سوالات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں بعض سوالات کو غیر ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔ شہری علاقوں میں سروے کے انعقاد کو بھی ایک چیلنج بتایا گیا ہے، جہاں بعض مقامات پر عوامی تعاون میں کمی دیکھی گئی ہے۔وزیر برائے پسماندہ طبقات کی بہبود، شیوراج تنگڈگی نے بتایا کہ سروے کی مدت میں توسیع پر کل حتمی فیصلہ کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت تک ریاست میں 70 سے 75 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ کچھ اضلاع میں یہ شرح 50 فیصد، اور کچھ میں 80 فیصد تک پہنچی ہے۔وزیراعلیٰ سدارامیا آج کوپل کے دورے پر ہیں اور وہاں سے واپسی کے بعد اعلیٰ حکام سے ملاقات کر کے اضلاع کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لیں گے، جس کے بعد سروے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔