
سابق وزےراعظم دےوے گوڈا روبہ صحت
بنگلور ۔10اکتوبر (سالارنےوز) سابق وزےراعظم اور جنتادل اےس سربراہ اےچ ڈی دےوے گوڈا جو ان دنوں علالت کے سبب شہر کے منی پال اسپتال مےں زےر علاج ہےں ، ان کے ڈاکٹروں نے بتاےا ہے کہ ان کی صحت مستحکم ہے ۔ان کا علاج کےا جارہا ہے ۔92سالہ دےوے گوڈا کو آئی سی ےو سے وارڈ مےں منتقل کےا گےا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتاےا کہ بخار اور پےشاب مےں انفےکشن کے سبب ان کو اسپتال مےں 6اکتوبر کو داخل کرواےاگےا تھا۔