
بنگلورو۔20 مارچ (سالار نیوز)برہت بنگلورو مہا نگرپالےکے ترمیمی بل 2025کو جمعرات کے روز ریاستی لجس لےٹو کونسل میں منظورکرلی گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے ےہ بل ایوان میں پیش کیا ۔ اس بل کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر بنگلورو میں جو نجی لے آو¿ٹ بنائے جا رہے ہیں ان لے آو¿ٹس کے راستوں کو سرکاری ملکےت قرار دینا اس بل کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سڑکو ں کی تیاری میں صرف اراضی مالکان ہی نہیں بلکہ ریاستی حکومت کی طرف سے بھی تعاون دیا جاتا ہے اس لئے ےہ قانون لایا گیا ہے کہ ان تمام سڑکوں کو سرکاری ملکیت قرار دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی اراضی کی ملکیت کیونکہ اراضی مالکان کے نام پر ہے اس لئے اب نئے ترمیمی قانون کے ذریعے نجی لے آو¿ٹس میں تیار ہونے والی جتنی بھی سڑکیں ہیں ان کو سرکارا ملکیت میں دینا لازمی قرار دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض لے آو¿ٹ مالکان کی طرف سے ےہ کہا جا رہا ہے کہ وہ صرف زمین فراہم کر تے ہیں راستے ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔ان کی طرف سے سڑکوں کی فراہمی کے عوض حکومت سے معاوضے کی مانگ کی جا رہی ہے ۔ اب اس قانون کے تحت حکومت کو کسی طرح کا معاوضہ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ شیو کمار ن