urdu news today live

بانومشتاق کودسہرہ افتتاح کاباضابطہ دعوت نامہ
مےسورکے ڈپٹی کمشنرکی قےادت مےں وفدنے رواےتی طرےقہ سے کےامدعو
بنگلور۔3ستمبر(سالارنےوز) دسہرہ کی تقریبات شروع ہونے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ دسہرہ کاافتتاح 22ستمبر کو ہو گا۔افتتاح بکر انعام پافتہ کنڑاادےبہ بانومشتاق کے ہاتھوں ہوگا۔ ہندو نواز تنظیموںاور بی جے پی لیڈروں کی مخالفت کے باوجود حکومت بابومشتاق کے انتخاب سے دستبردار نہیں ہوئی۔ آج 3 ستمبر کومیسور ضلع انتظامیہ نے بانومشتاق کو باضابطہ طور پر مدعو کیا۔ مصنفہ بانو مشتاق، جنہیں میسور دسہرہ فیسٹیول کے افتتاح کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے، انہیں چہارشنبہ کے روز ضلع انتظامیہ نے باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔ حکام نے بانومشتاق کوہاسن مےں واقع ان کی اپنی رہائش گاہ پر جاکر مدعو کیا۔ میسور کی پگڑی پہنا کر اور پھول ہارڈال کر ان کا روایتی استقبال کیا گیا۔اس موقع پرمےسورکے ڈپٹی کمشنر اوردسہرہ تقرےبات کے خصوصی آفےسرجی لکشمی کانت ریڈی، ضلع پنچایت کے سی ای او ایس یوکیش کمار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی شیوراجو، چامنڈیشوری ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سکریٹری ایم جے روپا اور استقبالیہ کمیٹی کے اراکےن موجود تھے۔ بانو مشتاق کے انتخاب پر شدید تنازعہ اور احتجاج ہوا لیکن سدارامیا حکومت اس میں سے کسی پرتوجہ نہ دےتے ہوئے اپنے موقف پرقائم رہی۔ اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹی اور باضابطہ سرکاری دعوت دےتے ہوئے مدعوکردےا۔

7 thoughts on “

  1. Thank you, I’ve recently been looking for information approximately this topic for a while and yours is the greatest I have came upon so far. However, what about the conclusion? Are you positive about the supply?

  2. I simply could not leave your website prior to suggesting that I actually enjoyed the usual info a person supply to your visitors? Is going to be back ceaselessly in order to check out new posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *