
ہائی کورٹ نے آر سی بی کے جشن میں بھگدڑ سانحہ کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی
12جون کو سیل بند لفافہ میں جواب داخل کرنے اےڈوےکٹ جنرل کو ہدایت
بنگلورو10جون(سالار نےوز) ہائی کورٹ نے شہر کے اےم چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ کی وجہ سے ہو ئی 11 افراد کی موت سے متعلق ایک عرضی کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل ششی کرن شےٹی کو 12 جون تک سیل بند لفافہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے جس نے واقعہ سے متعلق ازخود نوٹس دائر کی تھی نے مزید سماعت آج تک کےلئے ملتوی کردی۔ تاہم، اے جی شیٹی جو آج عدالت میں پیش ہوئے نے بنچ کی توجہ دلائی کہ وہ ابھی تک اپنا جواب داخل نہیں کر پائے ہیں۔واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کےلئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے اور اسے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس کمشنر سمیت پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔شیٹی نے ایک مہر بند لفافہ جمع کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زیر التواءضمانت کی درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی جا رہی ہے اور یہ کہ ملزم اس معاملہ میں دیئے گئے کسی بھی بیان کا استعمال کر رہے ہیں۔کارگزار چیف جسٹس وی کامیشور راو¿ اور جسٹس سی ایم جوشی نے سوموٹو درخواست پر سماعت کی۔ قانون ساز کونسل کے ایک سابق رکن کو درخواست میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دریں اثنا ایک وکیل نے کہا کہ وہ بھگدڑ کے بارے میں مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی اےل) دائر کر رہے ہیں۔ 5 جون کو کرناٹک ہائی کورٹ نے اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے واقعہ کو سوموٹو قبول کیا تھا اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔
нат потолки [url=stretch-ceilings-nizhniy-novgorod.ru]stretch-ceilings-nizhniy-novgorod.ru[/url] .