urdu news today live

انوواکارحادثہ مےں 3افرادہلاک،6شدےدزخمی
بنگلور۔ےکم مئی (سالارنےوز)بنگلور۔پونے قومی شاہراہ پر چترادرگہ کے قریب ایک انووا کار اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب اس کا ٹائر پھٹ گیا اور کار ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ واقعہ میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔جمعرات کوتمل ناڈو کے کرشناگری سے گوا کے سفر کے دوران یہ حادثہ چترادرگہ کی مضافات میں سیبارکے گﺅشالہ کے قریب پیش آیا۔اس حادثہ مےں مرنے والوں کی شناخت ارجن (28)، سراون (30) اور سری دھر (30) کے طورپرکی گئی ہے۔ حادثہ مےں ہلاک ارجن تمل ناڈو کا پولیس کانسٹیبل تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر چترادرگہ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور 6 زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ چترادرگہ دیہی پولیس اسٹیشن سی پی آئی مدودراج نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چترادرگہ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *