بنگلور۔17فروری(سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے کوآپرےٹےوکے اےن راجنانے کہاکہ ہم نے کسی کابھی نام لے کراس نام کے ذرےعہ اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش نہےں کی ہے ،اسی طرح نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارکوبھی چاہئے کہ وہ ہائی کمان کے نام کاغلط استعمال نہ کرےں۔شےوکمارنے کہاتھاکہ وزےراعلیٰ سدارامےاکے نام کاغلط استعمال کےاجارہاہے ،اس پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے آج راجنانے کہاکہ ہم نے کسی کے نام کاغلط استعمال نہےں کےاہے ۔ہربات کواے آئی سی سی کی جانب منسوب کرتے ہوئے ڈی کے شےوکمارہائی کمان کاغلط استعمال نہ کرےں۔راجنانے کہاکہ ڈی کے شےوکمارکااے آئی سی سی نام کاغلط استعمال کرناالزام نہےں بلکہ حقےقت ہے ۔ مجھے کسی بھی شخص سے سےاسی آداب سےکھنے کی ضرورت نہےں ہے۔انہوںنے مزےدکہاکہ مےں جوکچھ کہتاہوں اس سے مثبت اثرپڑتاہے منفی نہےں ،اس لئے مےں اےسی بات نہےں کرتاجس سے پارٹی ےادےگرامورپرمنفی اثرات پڑےں۔انہوںنے کہاکہ مےرے اورڈی کے شےوکمارکے درمےان کوئی ذاتی معاملہ ےامسئلہ نہےں ہے۔ہم دونوں کے درمےان اختلاف رائے ہوسکتاہے لےکن دشمن نہےں ۔مےرے اوران کے درمےان زمانہ سے دوستی چلی آرہی ہے۔ وزےراعلیٰ کی تبدےلی کے سلسلہ مےں پوچھے گئے سوا ل پرانہوں نے کہاکہ ہائی کمان ےک طرفہ طرےقہ سے فےصلہ نہےں کرے گا۔تمام کی رائے لےتے ہوئے کسی نتےجہ تک پہنچاجاتاہے۔اس طرح کوئی تبدےلی واقع ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *