
بنگلور۔17فروری(سالارنےوز)رےاستی اسمبلی کا جوائنس سےشن 3مارچ سے شروع ہونے جارہاہے،اس دن رےاستی گورنردونوںاےوانوں سے مشترکہ خطاب کرےں گے۔بروزمنگل 4مارچ سے 6مارچ چہارشنبہ کے روزتک رےاستی گورنرکے خطاب پربحث کاسلسلہ شروع ہوگا۔ 7مارچ بروزجمعہ مالےاتی سال برائے 2025-26کابجٹ پےش کےاجائے گا۔ےہ جانکاری رےاستی وزےراعلیٰ سدارامےانے فراہم کی ۔بروز پےر ودھان سودھاکے احاطہ مےں مےڈےاسے انٹراکٹ کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ بجٹ پر ہوئے بحث کاجواب ماہ مارچ کے اواخرمےںدےا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہاﺅزاڈوائزری کمےٹی(بی اےس سی) مےں تبادلہ خےال کرتے ہوئے فےصلہ کےاجائے گا کہ سےشن کب تک چلے گا۔
کسانوں کے مفادات پہلی ترجےح :وزےراعلیٰ سدامےانے کہاکہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے معاملہ مےں حکومت پےچھے نہےں رہی ہے۔ مختلف محکموں کے ساتھ پری بجٹ مےٹنگےں کی گئی ہےں۔کسان تنظےموں کے رہنماﺅں کے ساتھ آج اےک مےٹنگ ہوئی ہے۔ان کی جانب سے دی گئی تجاوےزکومدنظررکھتے ہوئے بجٹ کی تےاری کے دوران ترجےح دےنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔رےاستی حکومت کسانوں کے مفادات کی حفاظت مےں کبھی پےچھے نہےں رہی ہے۔ہمےشہ کسانوں کی حماےت مےں اورزرعی شعبہ سرگرمےوںکی پےش رفت وترقی مےں مددکرتے رہےں گے ۔ بڑھتی قےمتوں پرقابوپانے کی کوشش ہوگی: جب مےڈےاکے نمائندوں نے مہنگائی کی طرف اشارہ رکرتے ہوئے کہاکہ قےمتوںکے اضافہ کی وجہ سے رےاستی بجٹ پربھی عوم کی توقعات بڑھ گئی ہےں تو اس وزےراعلیٰ نے کہاکہ مرکزی حکومت کوبڑھتی قےمتوں کے سلسلہ مےں خصوصی توجہ دےتے ہوئے اس پرقابوپانے پرزوردےناہوگا۔انہوںنے کہاکہ رےاستی حکومت بڑھتی مہنگائی پرقابوپانے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مےٹروٹرےن کراےہ طے کردےاگےاہے۔ وزےراعلیٰ نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے نامزدکمےٹی کی جانب سے مےٹرورےل کراےوں کوطے کےاجاتا ہے ، مےٹر و ٓانہوں نے کہاکہ اگرچہ مےٹرواےک خودمختار آزادادارہ ہے۔ا س کمےٹی مےں مرکزی حکومت دواورےاستی حکومت کے دونمائندے ہوتے ہےں۔ کراےہ طے کرنے کے لئے رےاستی حکومت کی جانب سے تجوےزپےش کی جاتی ہے،تاہم کمےٹی ہی کراےہ طے کرتی ہے۔اس کمےٹی کے چےرمےن کی نامزدگی مرکزی حکومت کی جانب سے کی جاتی ہے۔فی الحال تمل ناڈوکے وظےفہ ےاب جج کمےٹی کے چےرمےن ہےں۔
گےارنٹی اسکےمےںجاری رہےں گی: مےڈےاکے نمائندوں نے سوال کرتے ہوئے پوچھاکہ انابھاگےہ اسکےم کے تحت دی جارہی رقم پانچ رمہےنوں سے اورگروہالکشمی اسکےم کے تحت دی جارہی رقم تےن مہےنوں سے جاری نہےں کی گئی ،اس کی کےاوجہ ہے ؟ اس پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ پانچ گےارنٹی اسکےموں مےں سے کسی بھی اسکےم کوروکنے کاسوال ہی پےدانہےں ہوتا۔رقوم کی ادائےگی مےں ہوسکتاہے تاخےرہوجائے لےکن بہت جلدرقم جاری کردی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ضلع پنچاےت اورتعلقہ پنچاےت الےکشن کے لےے ہم تےارہےں۔ہائی کورٹ کی ہداےت کے مطابق انتخابات چلائے جائےں گے۔