بنگلور۔17فروری(سالارنےوز)رےاستی حکومت نے بروزپےراےک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اسکول طلبہ مےں دوپہرکے کھانے (مڈڈے مےل)کے تحت تغذےہ بخش غذاکی شکل مےں صرف انڈے اورموزہی تقسےم کےے جائےں۔ڈامٹی تقسےم نہ کرےں،پردھان منتری پوشن شکتی نرمان اسکےم کے تحت مڈڈے مےل پہلی تاآٹھوےںجماعت کے طلبہ کواسکولوں مےں فراہم کےاجارہاہے۔ اس کے تحت انڈے ،موزاورڈامٹی دی جارہی تھی ،لےکن ڈامٹی بچوں کی صحت کے لئے مضرثابت ہورہی ہے۔اس مےں شکرکی مقداربھی زےادہ پائی گئی ہے۔اگرڈامٹی کوصحےح ڈھنگ سے اسٹورنہےں کےاگےاتو اس مےں آلودگی کاخدشہ رہتاہے۔اس لئے اس کی تقسےم پروک لگاتے ہوئے موزےاانڈے فراہم کرنے کی درخواست محکمہ تعلےمات عامہ کے کمشنرنے محکمہ برائے اسکولی تعلےم وخواندگی سے کی ہے۔اس تجوےزپرتوجہ دےتے ہوئے محکمہ نے تمام اسکولوں کوہداےت دی ہے کہ مڈڈے مےل مےں ڈامٹی نہ دی جائے بلکہ اس کی بجائے موزےاانڈے دیئے جائےں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *