بنگلور۔17فروری(سالارنےوز)رےاستی وزےرمحنت سنتوش لاڈنے بی جے پی والوں سے راست اوردوٹوک اندازمےں کہاکہ وزےراعظم نرےندر مودی کووزارت عظمیٰ کے عہدہ سے سبکدوش کےاجائے۔آندھراپردےش کے وزےراعلیٰ چندربابونائڈوےامرکزی وزےرنتن گڈکری کووزےراعظم بناےا جاناچاہئے ۔بروزپےربےلگاوی مےں اخباری نمائندوں کے سوالا ت کے جواب مےں انہو ںنے کہاکہ مےں دوسال سے ےہ بات سنتاآرہا ہوں ۔اےن ڈی اے کے اقتدارمےں آنے کے تےن مہےنوں سے اس معاملہ پربحث شروع ہوگئی ہے۔اس معاملہ پربحث شروع ہوئے اب دوسال کاعرصہ بےت رہاہے،لےکن اب تک کچھ نہےںہواہے۔ہمےں حاصل جانکاری کے مطابق آئندہ ملک کے وزےراعظم چندربابونائڈو ہوسکتے ہےں۔اگروہ نہےں توبہارکے وزےراعلیٰ نتےش کمارےامرکزی وزےرروڈوےزنتن گڈکری وزےراعظم کے عہدہ پرفائز ہوسکتے ہےں۔مےری اطلاع کے مطابق وزےراعظم تبدےل ہورہے ہےں۔مےں درخواست کرتاہوںکہ بی جے پی قائدےن نرےندرمودی کووزےراعظم کے عہدہ سے ہٹائےں،اورکسی دوسرے قائدکو موقع دےں۔آپ کی پارٹی کے لےڈرنتن گڈکری کے وزےراعظم بنائےں۔صرف مودی کوہی عقلمنداوروشواگرو کہتے ہوئے کب تک لوگوں کوگمراہ کرےںگے۔انہوںنے بی جے پی سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ ےہ ہماراانفرادی اےجنڈہ بالکل بھی نہےں ہے۔نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارکودوبڑے عہدہ دےے جانے پرناراضی ظاہرکرنے والے رےاستی وزےرکوآپرےٹےوراجناکی ناراضی پرپوچھے گئے سوال پرسنتوش لاڈنے کہاکہ اس قسم کے جوبھی معاملات آئےں گے،اس کاحل ہائی کمان کی جانب سے کےاجاتاہے۔پارٹی کے اختلافات کوکےسے حل کرناہے ،ہائی کمان سے مناسب ہداےات دی جاتی ہےںاورحل کاطرےقہ بھی بتاےاجاتاہے۔اس موقع پرراست طورپربی ج پی قائدےن سے سنتوش لاڈنے کہاکہ نرےندرمودی کوعہدہ سے ہٹائےں اورچندربابونائڈوےانتن گڈکری کووزےراعظم بناےاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *