urdu news today live

کیرلا میں رکن پارلیمنٹ شفیع پرمبل پولیس کے حملہ میں شدید زخمی
منصور علی خا ن نے اسپتال میں عیادت کی، حملہ کی شدید مذمت
بنگلورو۔ 11 اکتوبر(سالار نیوز)اے آئی سی سی سکریٹری اور کیرلا کے انچارج منصور علی خان نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (انچارج کیرلا) دیپا داس منشی کے ہمراہ کیرلا کے کالی کٹ میں پولیس کی کارروائی میں شدید طور پر زخمی رکن پارلیمان شفیع پرمبل سے بے بی میموریل اسپتال پہنچ کر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کیرلا میں لاقانونیت اور پولیس حکام کی بالادستی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک رکن پارلےمنٹ کے ساتھ پولیس اگر اس قدر زبردستی اور بربریت کر سکتی ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جس کی بنیاد ی ذمہ داری عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے اگر خود عوامی نمائندوں کی دشمن بن جائے تو ایسے حالات پےش آتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کےرلا کی سی پی آئی( ایم) حکومت کی طرف سے اس معاملہ میںانصاف دلانے سے گریز کرنے اور حملہ کا دفاع کرنے کی کوشش اس کی فاشسٹ ذہنیت کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی ریاست کی پولیس سیاسی حاکموں کے فرمانوں پر چلنا شروع کر دے تو اس ریاست کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زیادتی کے خلاف کیرلا کے عوام خاموش نہیں رہیں گے بلکہ جواب دہی کا مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملہ کےلئے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرین کو انصاف دلایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *