urdu news today live
Headlines

الندہ یونیورسٹی کاافتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی نے کہا ۔۔نالندہ نام نہیں پہچان ہے۔

الندہ یونیورسٹی کاافتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی نے کہا ۔۔نالندہ نام نہیں پہچان ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ نیا کیمپس ہندوستان کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے متعارف کرائے گا۔ نالندہ دکھائے گا کہ مضبوط انسانی اقدار پر کھڑی قومیں قومی تاریخ کو زندہ کرکے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنا جانتی ہیں۔ نالندہ نہ صرف ہندوستان کے ماضی کی نشاۃ ثانیہ ہے بلکہ اس سے دنیا اور ایشیا کے کئی ممالک کا ورثہ وابستہ ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ نیا کیمپس ہندوستان کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے متعارف کرائے گا۔ نالندہ دکھائے گا کہ مضبوط انسانی اقدار پر کھڑی قومیں قومی تاریخ کو زندہ کرکے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنا جانتی ہیں۔ نالندہ نہ صرف ہندوستان کے ماضی کی نشاۃ ثانیہ ہے بلکہ اس سے دنیا اور ایشیا کے کئی ممالک کا ورثہ وابستہ ہے۔ ہمارے شراکت دار ممالک نے نالندہ یونیورسٹی کی تعمیر نو میں بھی حصہ لیا ہے۔ اس موقع پر میں ہندوستان کے تمام دوست ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

دنیا کے کئی ممالک سے طلباء نالندہ آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدیم نالندہ میں بچوں کا داخلہ ان کی شناخت یا شہریت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا تھا۔ ہر ملک اور ہر طبقے کے نوجوان یہاں آتے تھے۔ نالندہ یونیورسٹی کے اس نئے کیمپس میں ہمیں پھر سے وہی قدیم نظام مضبوط کرنا ہوگا۔ دنیا کے کئی ممالک سے طلباء یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آنے والے وقتوں میں نالندہ یونیورسٹی ایک بار پھر ہمارے ثقافتی تبادلے کا ایک بڑا مرکز بن جائے گی۔

3 thoughts on “الندہ یونیورسٹی کاافتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی نے کہا ۔۔نالندہ نام نہیں پہچان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *