urdu news today live

آرٹی ای کے تحت مفت داخلہ کے لئے فارم لنک جاری
درکاردستاوےزات کے تحت عرضی پرکرےں، 12مئی آخری تارےخ
بنگلور۔16اپرےل(سالارنےوز) تعلےمی سال برائے 2025-26ءمےں لازمی حق تعلےم(آرٹی ای) اےکٹ کے تحت رےاست کے اےڈڈ،ان اےڈڈاسکولوں مےںاےل کے جی ،پہلی تاآٹھوےں جماعت مےں مفت داخلہ سے متعلق کرناٹک محکمہ تعلےمات عامہ کی جانب سے آن لائن داخلہ فارم لنک جاری کےاگےاہے۔والدےن کوچاہئے کہ اپنے بچوں کے آرٹی ای کے تحت داخلہ کے لئے آج سے 12مئی تک عرضی داخل کرسکتے ہےں۔اس سلسلہ مےں محکمہ تعلےمات عامہ نے پہلے بھی آرٹی ای داخلہ جات سے متعلق رہنماخطوط اورنظام الاوقات جاری کےاتھا،اب عرضی کالنک جاری کےاگےاہے۔ عرضی کےسے داخل کی جائے گی ،اس سلسلہ مےں جانکاری فراہم کی گئی ہے۔محکمہ تعلےمات عامہ کے ڈپٹی ڈائرکٹرکے دفاترمےں ،مفت ےاسرکاری فےس والے مراکز،بنگلورشہرمےں بنگلورون، دےگرشہری علاقوں مےں کرناٹک ون مراکز ۔ تعلقہ اورہوبلی سطح مےں اٹل جی جن سنےہی مراکز ،اسی طرح آن لائن مےں اسکولوں کے نام کے ساتھ عرضی داخل کی جاسکتی ہے۔آرٹی ای کے تحت پرائےوےٹ اسکولوں مےں مفت سےٹ کے لئے اس وےب سائٹ سے رجوع کرےں۔http://www.schooleducation.kar.nic.in۔
عرضی داخل کرنے کے لئے درکاردستاوےزات:طالب علم ،والد،والدہ کے آدھاکارڈ،ذات اورانکم سرٹی فکےٹس لازمی ہےں۔عرضی داخل کرتے وقت مذکورہ دستاوےزات کے آرڈی نمبرضروردرج کرےں۔اس طرح بےسک سرٹی فکےٹ ضروری ہوتے ہےں۔طے شدہ فارم کے کالم مےں اس کوتحرےر کرےں۔عرضی داخل کرنے کاآغاز 15اپرےل 2025سے ہوچکاہے ،عرضی داخل کرنے کی آخری تارےخ 12مئی 2025ہے ۔
والدےن اپنے بچوں کواےل کے جی ،اورپہلی تاآٹھوےں جماعت تک اپنی رہائشگاہوں کے آ س پاس رہنے والے پرائےوےٹ اسکولوں کوپہلے چےک کرےںاورپھرکسی اسکول کوترجےح دےتے ہوئے عرضی داخل کرےں۔
خصوصی ہداےت : اےل کے جی مےں داخلہ کے لئے بچہ کی عمرکم سے کم 4سال مکمل ہوناچاہئے اورپہلی جماعت مےں داخلہ کے خواہشمندطلبہ کی عمرکم سے کم 5سال 5مہےنے مکمل ہواورزےادہ سے زےادہ بچہ کی عمرسات سال طے کی گئی ہے۔آرٹی ای کے تحت داخلہ کروانے والے والدےن اپنے گھروں کے آس پاس کے اسکولوں کوکےسے تلاش کرےں ،اس کے لےے اےک وےب سائٹ دی گئی ہے ،اس وےٹ سائٹ سے رجوع کرتے ہوئے تفصےلات حاصل کی جاسکتی ہےں ۔http://www.schooleducation.kar.nic.in/ ۔ اس مےں جائےں اورہوم پےچ مےں دی جانے والی ہداےت کے مطابق کلک کرتے جائےں ۔چےک کرنے کے بعد عرضی داخل کرےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *