urdu news today live

سینئر صحافی امجد حسین انتقال کر گئے
بنگلورو۔10 اکتوبر(سالار نیوز)سینئر صحافی اور روزنامہ سالار کے سابق سب ایڈیٹر امجد حسین بروز جمعہ 10اکتوبر 2025کی اولین ساعتوں میں علالت کے سبب انتقال کر گئے۔ امجد حسین کا شمار ریاست کے سینئر صحافیوں میں ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے اپنے صحافتی کیرئر کی شروعات 1990کے دہے کے دوران روزنامہ سلطان سے بطور پروف ریڈر کی تھی اس کے بعد روزنامہ پاسبان میں پہلے پروف ریڈر اور بعد میں ڈی ٹی پی آپریٹر رہے۔ اس کے بعد انہوں نے روزنامہ سالار سے وابستگی اختیار کی اور بطور سب ایڈیٹر کافی دنوں تک خدمات انجام دیں ۔ پھر وہ روزنامہ راشٹرےہ سہارا سے جڑ گئے۔ بعد نماز جمعہ مسجد سیدہ وینکٹیش پوررم میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قدوس صاحب قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں ان کی اہلےہ ،فرزند اور دختر شامل ہیں۔ ادارہ سالار دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کوجنت الفردوس میں جگہ مرحمت کرے۔ پسماندگان کو صبر جمیل دے۔(آمین)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *