urdu news today live

نومبر کے دوران ریاستی کابینہ میں ردوبدل ،سدارامیا نے اشارہ دیا
وزارت میں ایک او ر مسلم چہرے کی شمولیت،یوٹی قادر یا رضوان ارشد کو موقع ممکن
بنگلورو۔10 اکتوبر(سالار نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے تمام سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں کےلئے تقررات کے بعد اب ریاستی کابینہ میں ممکنہ رد وبدل کو لے کر قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی اشارہ دیا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتہ کے دوران کرناٹک کابینہ میں ردوبدل کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اس اشارہ کے ساتھ ہی وزارت کے دعویداروں کی طرف سے کرسی حاصل کرنے کےلئے سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے اپنے سیاسی آقاو¿ں کے ذریعے ریاستی اور مرکزی قیادت پر ےہ دباو¿ بنائیں کہ ان کو وزارت میں جگہ ملے۔ کانگریس کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیسے طے ہے اگر سب کچھ اس کے مطابق ہی رہا تو ممکن ہے کہ نومبر کے آخری ہفتہ یا دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ریاستی کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ چند وزراءکو پارٹی کے کاموں پر مامور کرکے ان کی جگہ پر چند نئے چہروں کو وزارت کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ حالانکہ کانگریس کے بعض لےڈروں کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو بدلے جانے کے بارے میں بھی بیان بازی بار بار کی جا رہی ہے۔پارٹی کی وارننگ کی پروا کئے بغیر بعض اراکین اسمبلی جو نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے وفاداروں میں شمار کئے جاتے ہیں ان کی طرف سے ےہ بیانات دئےے جا رہے ہیں کہ شیو کمار عنقریب ریاست کے وزیر اعلیٰ ہو ںگے ۔ تاہم سدارامیا کی طرف سے واضح الفاظ میں کہا جا چکا ہے کہ پوری پانچ سال کی مدت کےلئے وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے ۔ اعلیٰ کمان کی طرف سے بھی اس طر ح کی بیان بازی کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کے بعد نائب وزیر اعلیٰ اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے پارٹی قیادت میں تبدیلی کے بارے میںبیانات دینے والوں کو نوٹس جاری کئے اور ان سے وجہ نمائی (شو کاز) کی ہدایت دی۔ تاہم ان نوٹسوں کا بھی کوئی اثر نہیں ہوا ۔ جن رہنماو¿ں کو نوٹس جاری کئے گئے انہی رہنماو¿ں نے بار بار ےہ بیانات دئےے ہیں ۔ اس دوران کابینہ میں ردوبدل کے بارے میں سدارامیا کی طرف سے اب اشارہ کر ئےے جانے کے بعد اتنا طے نظر آ رہا ہے کہ وہ اگلے ماہ کے دوران کابینہ میں رد وبدل کی تیاری کر سکتے ہیں۔ ےہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وزارت میں چند نئے چہروں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ےہ مانا جا رہا ہے کہ ریاستی کابینہ میں فی الوقت دومسلم وزراءہیں ان میں مزیدایک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے اس کےلئے دو نام پےش پیش نظر آ رہے ہیں ایک ریاستی اسمبلی اسپےکر یو ٹی قادر کا اور دوسرا شیواجی نگرکے رکن اسمبلی رضوان ارشد کا ۔ اسی طری ریاست کے دیگر طبقات جو کابینہ میں نمائندگی سے محروم ہیں ان کی طرف سے بھی زور دیا جا رہا ہے کہ ان کو شامل کیا جائے ۔ ےہ مانا جا رہا ہے کہ سدارامیا کی طرف سے کابینہ میں ردوبدل کے مرحلہ میں اہندا طبقات سے وابستہ وہ ذاتیں جن کو کابینہ میں نمائندگی نہیں ملی ہے ان کو موقع دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *