urdu news today live

گریٹر بنگلور و اتھارٹی کے تحت بنگلورو کو ہمہ جہت ترقی دی جائے گی: سدارامیا
بنگلورو۔10 اکتوبر(سالار نیوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی حکومت کی طرف سے گریٹر بنگلورو کی تشکیل اور پانچ کارپوریشنوں کے قیام کے فیصلہ کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ 1.40کروڑ کی آبادی والے شہر بنگلورو کی نگرانی کےلئے صرف ایک بلدی ادارہ کافی نہیں ہے اس شہر کے انتظامےہ کو موثر بنانے کے مقصد سے ہی ایک سے زیادہ بلدی اداروں کے قیام کی پہل کی گئی ہے۔ سدارامیا نے جمعہ کے روز شہر کے گریٹر بنگلور وکونسل ہال میں گریٹر بنگلور اتھارٹی کی پہلی میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ اس سے پہلے جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے بی بی ایم پی کی جگہ پر ایک سے زیادہ کارپوریشنوں کی تشکیل کے منصوبے پر غور کرنے کےلئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔ اس کمیٹی نے جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پےش کی ۔ ریاست میں اب جبکہ ا ن کی قیادت میں کانگریس حکومت دوبارہ قائم ہوئی ہے اس تجویز کو عملی شکل دینے کےلئے گریٹر بنگلور اتھارٹی کی تشکیل دی گئی۔ سدارامیا نے کہا کہ گریٹر بنگلور میں شامل پانچوں بلدی اداروں کو آمدنی کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے تاکہ شہرکے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ بلدی اداروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مد د دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جی بی اے کی طرف سے آنے والے دنوں میں شہریان بنگلورو کو بہتر سے بہتر بلدی سہولتوں کی فراہمی کی طرف توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرافک کے مسئلہ، گندگی کی نکاسی،ڈرینیج نظام میں سدھارکے ساتھ ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے کےلئے جی بی اے کے تحت آنے والے تمام بلدی ادارے کام کریں گے اس سلسلہ میں انہوں نے پانچوں اداروں کے کمشنروں کو ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلور کے پانچوں بلدی اداروں کے ساتھ ریاست کے تمام سرکاری محکمے بھی تال میل کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرافک کے دباو¿ کو کم کرنے کےلئے جہاں میٹرو پراجکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اس کے ساتھ ہی اس کے آس پاس کے علاقوں کو جوڑنے کےلئے متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ اور بنگلورو ضلع کے انچارج وزیرڈی کے شیو کمار، ریاستی وزراءبی زیڈ ضمیر احمد خان ، کے جے جارج، رام لنگا ریڈی، وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد ، رکن اسمبلی وبی ڈی اے چیرمین این اے حارث، شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد، پلکیشی نگرکے رکن اسمبلی اے سی سرینواس،یشونت پور کے رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر اور دیگر شریک تھے۔ گریٹر بنگلور اتھارٹی کے چیف کمشنر مہیشور راو¿ نے تمام کا خیرمقدم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *